Thursday, November 21, 2024
Homeشخصیاتحضور صدر الشریعہ کو صدر الشریعہ کا لقب کس نے دیا

حضور صدر الشریعہ کو صدر الشریعہ کا لقب کس نے دیا

از : محمد نورجمال رضوی :: حضور صدر الشریعہ کو صدر الشریعہ کا لقب کس نے دیا نیز آپ کی دینی خدمات

حضور صدر الشریعہ کو صدر الشریعہ کا لقب کس نے دیا

نحمده و نصلي على رسوله الكريم

اما بعد


حضور صدر الشریعہ, بدر الطریقہ, فقیہ اعظم , محسن اہلسنت, خلیفۂ اعلی حضرت , علامہ و مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ کو الله تبارک وتعالیٰ نے جملہ علوم و فنون میـں مہارت تامہ عطا فرمائی ہے لیکن انہیں تفسیر ، حدیث ، اور فقہ سے خصوصی لگاؤ تھا۔ فقہی جزئیات ہمیشہ نوک زبان پر رہتی تھیں۔ انہیں خصوصیات کی بنا پر دور حاضر کے مجدد امام احمد رضا خان فاضل بریلوی قدس سرہ نے آپ کو صدر الشریعہ کے لقب سے نوازا۔

اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ نے آپ کو صدر الشریعہ کا لقب دیا اس کا مطلب یہ ہےکہ صدر اسے کہتے ہیں جو بڑا افضل شخص ہوتاہے صدر الشریعہ یعنی شریعت کے جاننے والوں اور اس پر عمل کرنے والوں میں آپ بزرگ ترین شخص تھے ؛ اور آج دیکھیں کہ مرید اپنے پیر کو شاگرد اپنے استاذ کو بڑے بڑے القابات سے نوازتے ہیں , لیکن یہ وہ ہستی ہے جن کو ان کے شیخ نے ان کے استاذ نے صدر الشریعہ کے لقب سے نوازا۔

اس لیے کہتے ہیں کہ شان والے صدر الشریعہ پہچان والے صدر الشریعہ! محسنِ اہل سنّت صدر الشریعہ فقیہ اعظم صدر الشریعہ!

واہ کیا شان ہے اے صدرِ شریعت تیری. اعلی حضرت کی زباں پر بھی ہے مدحت تیری..!

اور اپنے استادِ محترم حضرت علامہ وصی احمد محدث سورتی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے اپنے ہونہار شاگرد کی عبقری صلاحیتوں کا اعتراف ان الفاظ میں کیا:

مجھ سے اگر کسی نے پڑھا ہے تو وہ امجد علی نے پڑھاہے “

آپ کا حافظہ بہت مضبوط تھا ایک مرتبہ کتاب دیکھنے یا سننے سے برسوں تک ایسی یاد رہتی جیسے ابھی ابھی دیکھی یا سنی ہے تین مرتبہ کسی عبارت کو پڑھ لیتے تو یاد ہوجاتی ایک مرتبہ آپ نے ارادہ کیا کہ کافیہ کی عبارت زبانی یاد کی جائے تو فائدہ ہوگا تو پوری کتاب ایک ہی دن میں یاد کرلی. سبحان اللہ

(تذکرۂ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ)

 

 

 

آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ, تمام عُمر شجرِ اسلام کی آبیاری کےلیے کوشاں رہیں۔ سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی بارگاہ میں قرآن کریم کا ترجمہ کرنے کی عرض کی اور خود سیّدی اعلیٰ حضرت سے سُن سُن کر املا فرمائی اور”ترجمۂ کنز الایمان“ کی صورت میں مسلمانوں کو ایمان کا خزانہ عطا فرمانے کا سبب بنے۔

اور آپ کی ایک اہم ترین تصنیف جو عوام و خواص میں بہت مقبول ہے یعنی وہ معتبر کتاب “بہار شریعت” ہے ” یہ عظیم الشان کتاب تصنیف فرما کر عالمِ اسلام پر احسان فرمایا۔

بہارِ شریعت: صدر الشریعہ علیہ الرحمہ کا پاک و ہند کے مسلمانوں پر بہت بڑا احسان ہے کہ آپ نے ضخیم عربی کتب میں پھیلے ہوئے فقہی مسائل کو ایک مقام پر جمع کر دیا انسان کی پیدائش سے لے کر وفات تک در پیش ہونے والے ہزارہا مسائل کا بیان بہارِ شریعت میں موجود ہے۔

فقہِ حنفی کی مشہور کتاب فتاوٰی عالمگیری سینکڑوں علماے دین علیہم الرحمہ نے عربی زبان میں مرتب فرمائی مگر قربان جائیے کہ صدر الشریعہ نے وہی کام اردو زبان میں تنِ تنہا کر دکھایا اور علمی ذخائر سے نہ صرف مفتیٰ بہ اقوال چن چن کر بہارِ شریعت میں شامل کیں بلکہ سینکڑوں آیات اور ہزاروں احادیث بھی موضوع کی مناسبت سے درج کیں۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ خود تحدیثِ نعمت کے طور پر ارشاد فرماتے ہیں: “اگر اورنگزیب عالمگیر اس کتاب (یعنی بہارِ شریعت) کو دیکھتے تو مجھے سونے سے تولتے ۔”

تجھ سے ہی ہم کو ملی ہے یہ شریعت کی بہار

اس لیے اہل وفا کرتے ہیں عزت تیری!

اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے بھائی حضرت مولانا محمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے تھے: کہ مولانا امجد علی کام کی مشین ہیں اور وہ بھی ایسی مشین جو کبھی فیل نہ ہو۔

لہذا: حضور صدرالشریعہ ،بدر الطّریقہ علیہ الرحمہ کی دینی خدمات کا اندازہ مذکورہ باتوں سے بخوبی لگایا جا سکتاہے . الحمد للہ ثم الحمد للہ الله رب العزت کی بارگاہ میں دعاگو ہوں کہ حضور صدرالشریعہ کے علمی فیضان سے ہمیں بھی فیض یاب فرمائے،،،،، آمین ثم آمین بجاہ النبی الکریم، صلی ﷲ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلم۔

از : محمد نورجمال رضوی دیناج پوری

مقیم حال اجمیر شریف

+919749012752

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن