آہ قاری ریاض الدین اشرفی

آہ قاری ریاض الدین اشرفی

ہوگیا اک حادثے میں انتقالِ پُرملال
آہ .. مَدّاحِ نبی قاری ریاض الدین کا


رو رہی ہےچشمِ الفت،یہ دعا کرتے ہوئے
رب عطا فرمائے درجہ اعلیٰ عِلّیین کا


اُن کے جملہ اہلِ خانہ، اور سبھی احباب کو
صبر دے مولیٰ، کہ ساماں ہو دلی تسکین کا


اُن کی نعتوں کا سفر جاری رہے گا حشر تک
شغل ہے یہ، دوجہاں کی عزت و تمکین کا


۔16 جنوری 2022 بروز اتوار

‏محترم المقام حضرت قاری ریاض الدین اشرفی، مبلغ سنی دعوت اسلامی اور مشہور و معروف ثنا خواں کا “یو، کے” میں ایک سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا۔

انا للہ وانا الیہ رٰجعون

Leave a Comment

Your email address will not be published.

*