مفتی مجیب الرحمن مصباحی ہمہ جہت شخصیت تھے

    0
    64
    مفتی مجیب الرحمن مصباحی ہمہ جہت شخصیت تھے
    مفتی مجیب الرحمن مصباحی ہمہ جہت شخصیت تھے

    تحریر: محمد قمر انجم فیضی مفتی مجیب الرحمن مصباحی ہمہ جہت شخصیت تھے

    مفتی مجیب الرحمن مصباحی ہمہ جہت شخصیت تھے


    واضح ہو کہ بروز جمعرات کو محب مکرم حضرت علامہ مولانا مفتی مجیب الرحمن خان صاحب قبلہ مصباحی( استاذ دارالعلو فخرالعلوم بلرام پور) کا انتقال پر ملال ہوگیا ہے۔


    آپ کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے آپ کو گونڈہ لے جایاگیا، مگر ہاسپٹل پہونچتے ہی آپ کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی، اناللہ واناالیہ راجعون


    فخر القراء منبع اخلاص حضرت علامہ قاری عبدالرحمن ضیائی صاحب قبلہ ممبئی نے مجھے فون کرکے یہ دل دہلا دینے والی خبر سنائی،جسے سن کر میری آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے، پہلے تو مجھے یقین نہیں ہوا۔


    مگر مرضی مولی از ہمہ اولی،اب کسی کا کوئی بھروسہ نہیں۔کون کب، کہاں کیسے دنیا سے چلاجائے۔ ابھی کچھ ماہ پیش تر آپ کی والدہ ماجدہ کا انتقال ہوا تھا۔


    آپ بہت ہی خوش مزاج اور ملن سار شخصیت کے مالک تھے۔آپ میری تحریروں کو خوب شوق سے پڑھتے تھے اور دعاؤں سے بھی نوازتے تھے۔


    لہذا تمام حضرات سے گذارش ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کا استعمال ضرور کریں۔تعزیت کا سلسلہ جاری ہے


    تعزیت کرنے والوں میں خصوصی طور پر، حضرت علامہ فیاض احمد برکاتی مصباحی جنرل سکریٹری مدراس عربیہ ٹیچرس ایسوسی ایشن بلرام پور


    حضرت علامہ مفتی اسرار احمد فیضی واحدی، حضرت قاری عبدالرحمن ضیائی ممبئ، حضرت قاری نورالہدی مصباحی گورکھپوری، حضرت علامہ عبدالرشید مصباحی، حضرت سید شہزاداحمد صاحب دھانے پور

    قاری معراج احمدقادری مہنون ودھان سبھاگونڈہ
    مولاناجمال اخترصدف، علامہ محمدافسرعلوی، عبدالسبحان منظری،ڈاکٹرمحمدقائم الاعظمی علیگ، مفتی عبدالحکیم نوری، عبداللہ عارف صدیقی وغیرہ کے اسما قابل ذکر ہیں


    اخیر میں اللہ تعالی سے دعاہے کہ حضرت کے روح کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے۔

    اور پسماندگان کو صبر جمیل اجر جزیل عطا فرمائے،اور مولی کریم اس ماہ مبارک کے تصدق آپ کی بے حساب مغفرت فرماکر مکین جنت بنائے
    آمین بجاہ شفیع المذنبین ﷺ

    ساری عیدوں سے افضل عید میلاد النبی ﷺ

    اسلام زندہ کر گیا سجدہ حسین کا

    آہ! نیم معذور پیکر عشق و عزیمت

    اللہ رے یہ جرات سلمان ازہری کی

    ہندی مضامین پڑھنے کے لیے کلک کریں 

    हिन्दी में पढ़ने के लिए क्लिक करें 

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here