نتیجۂ فکر: محمد سلیم رضا عطاری منقبت حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ
منقبت حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ
عطاءِ حبیبِ خدا غوث اعظم
مرادِ دلِ مرتضیٰ غوث اعظم
حسین و حسن کی ہیں آنکھوں کے تارے
جگر گوشئہ فاطمہ غوث اعظم
قدم سارے ولیوں کی گردن پہ ان کا
ہیں رتبے میں سب سے جدا غوث اعظم
سبھی انبیا کے ہیں سردار آقا
ہیں سلطانِ کل اولیا غوث اعظم
مجھے مرشدی اپنے در پر بلا کر
دکھا نیلا گنبد دکھا غوث اعظم
کرونا کو جو ختم کر دے جہاں سے
چلا کوئی ایسی ہوا غوث اعظم
“سلیمِ رضا” ہے گدا تیرے در کا
غلاموں میں رکھنا سدا غوث اعظم
۔✍️ سلیم رضا عطاری
رابطہ نمبر 6005761164
اس منقبت کو بھی پڑھیں کلک کریں
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع