کیا نبی کریمﷺ کے دنیا میں تشریف لانے سے قبل گزشتہ امتوں سے قبر میں تیسرا سوال ہوتا تھا ؟۔ جواب از قلم: مفتی محمد شمیم القادری احمدی رضوی
کیا نبی کریمﷺ کے دنیا میں تشریف لانے سے قبل گزشتہ امتوں سے قبر میں تیسرا سوال ہوتا تھا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علماے کرام و مفتیان عظام سے ایک سوال ہے میرا مہربانی کرکے جواب عنایت فرمائے قرآن و حدیث کی روشنی میں جب نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم دنیا میں تشریف نہیں لائے تھے تو قبر میں تیسرا سوال کون سا ہوتا تھا؟
سائل: مولانا محمدفاروق احمد رضوی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ
صورت مسئولہ میں اگلی امتوں سے سوال قبر کے سلسلے میں اختلاف ہے لیکن صحیح و راحج قول یہ ہے کہ اگلی امتوں سے سوال قبر نہیں ہوتا تھا بلکہ یہ امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہے اور صحیح قول یہ ہے کہ انبیاء علیہم الصلاۃ و السلام سے بھی سوال نہیں ہوتا تھا
فتاویٰ حدیثیہ میں ہے کہ؛
” وكان اختصاصهم بالسوال فى القبر من التخفيفات التى اختصوا بها عن غيرهم لما تقرر فتامل ذالك و مقتضى احاديث سوال الملكين ان المؤمن ولوفاسقا يجيبهما كلعدل ولكن بشارته تحتمل ان تكون بحسب حاله ىيوافقه قول ابن يونس اسمها على المذهب منكر “
( فتاوی حدیثیہ جلد اول ،ص 14 )
اور اس کی تشریح و ترجیح علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ” من لا يسال کے تحت و نقل العلقمي فى شرحه على الجامع الصغيران ان الراجح ايضا الختصاص السؤال بهذه الامة حلافا لما استظهره ابن القيم ونقل أيضا عن الحافظ ابن خجر عسقلاني ان الذي يظهر اختصاص السوال بالمكلف وقال وتبعه عليه شيخنا يعني الحافظ السيوطي والاصح ان الانبياء لا يسالون ولا أطفال المومنين -ھ ۔
واشار الشارح الي انه يزاد الانبياء عليهم الصلاة والسلام لأنهم اولي من الصديقين
( ردالمحتار مع الدرالمختار،،ج 2 ،ص ، 207/ 208 کتاب الصلاۃ باب صلاة الجنازة ،مطلب ثمانية لا يسالون فى قبورهم )
واللہ اعلم ورسولہ بالصواب
کتبہ: حضرت علامہ مفتی محمد شمیم اختر قادری احمدی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
ساکن؛- کھڑکمن امباری گوروکھال
نزد پھولہارا مدرسہ ہاٹ، کشن گنج، بہار
8070567216
ان مسآئل کو پڑھیں اور علم میں اضافہ کریں جواب کے کلک کریں
چالیس دن سے زائد موے زیرناف صاف نہ کرنے والے کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں
حلالہ کے لیے عمر دراز یا مراہق یامجنون یا خصی سے نکاح کرنے سے شوہر اول کے لیے کافی ہے یا نہیں ؟
شمشان گھاٹ میں کام کرنا عند الشرع جائز ہے یا نہیں ؟
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع