رشحات قلم: محمد امثل حسین گلاب مصباحی اے خداے پاک تجھ سے نالہ و فریاد ہے بزم عشق میں پانچویں کاوش
اے خداے پاک تجھ سے نالہ و فریاد ہے
رحم فرما ہم سبھوں پر، تجھ سے استمداد ہے
ان کے صدقے، ہم کو پابندِ شریعت کر دے تو
جن کے تلووں کی ضیا سے، چودھویں کا چاند ہے
اس کے صدقے تو عطا کردے، ہمیں امن و اماں
جو تجھے محبوب تر ہے، جو ترا منقاد ہے
آشنا فرما دے تو قرآن کی تعلیم سے دیں سے
غافل ہے کوئی، کوئی بہت آزاد ہے
ہم تمامی اہل سنت کا ہے ایمان و یقیں
قولِ فیصل اور مستحکم ترا ارشاد ہے
سنتِ سرکار پر، تعمیل کی توفیق دے
بس لبوں پر نعرۂ پر جوش و زندہ باد ہے
اپنے فضلِ خاص سے، تو دور فرما دے اسے
ہم پہ آنے والی مولی! گر کوئی افتاد ہے
ظلم حد سے بڑھ رہا ہے، الامان و الحفیظ
اب تو لے اس کی خبر، جو صاحبِ بے داد ہے
کیفرِ کردار تک پہنچادے، اس کو آج ہی
جس کسی کے دل میں بھی، تخریب ہے، افساد ہے
اس پہ برسا، اپنے بے پایاں کرم کی بارشیں
جس جگہ اس دہر میں، مومن کوئی آباد ہے
بخش دیتا ہے تو اپنے فضل سے جرم و خطا
بخش دے امثل کو، اس کے دل میں تیری یاد ہے
رشحات قلم : محمد امثل حسین گلاب مصباحی
فیض پور ، سیتامڑھی
دینی،سماجی،اصلاحی،,ادبی، مضامین نیز نعت ،منقبت کے لیے وزٹ کرتے رہیں افکار رضا
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع