Saturday, March 23, 2024
Homeمنقبتمتقی بن کر دکھاے اس زمانے میں کوئی

متقی بن کر دکھاے اس زمانے میں کوئی

متقی بن کر دکھاے اس زمانے میں کوئی ایک میرے مفتی اعظم کا تقویٰ چھوڑ کر

متقی بن کر دکھاے اس زمانے میں کوئی

مخلص رفیق اور مشفق صدیق مولانا حشم الدین رضا گوہر مصباحی(سیتامڑھی) کی فرمائش تھی کہ سرکار مفتی اعظم ہند محمد مصطفی رضا خان علیہ الرحمۃ و الرضوان کے مشہور زمانہ کلام “تو شمع رسالت ہےالخ پر تضمین کی جاے

اس سے پہلے بھی مخصوص عنوان پر گوہر نایاب کی فرمائش ہوئی تھی، اس بار چند اشعار بہ شکل تضمین حاضر ہیں، کئی شعرا و غیر شعرا کی فرمائشیں زیر نظر ہیں، فی الحال، طبیعت نہیں ہے بحال، اور دل درد سے بسمل کی طرح لوٹ رہا ہے، اس لیے جب وقت آئے گا، تو ان شاء اللہ کام ہوگا، پھر آرام ہوگا

متقی بن کر دکھاے اس زمانے میں کوئی

 


تو قاسمِ نعمت ہے، الطاف کریمانہ
تو نورِ الٰہی ہے، عالم ترا دیوانہ


تو شمع رسالت ہے، عالم تیرا پروانہ
تو ماہ نبوت ہے، اے جلوہ جاناناں


آباد، ہو ویرانے، ویرانی چلی جائے
صحرا بھی بنے گلشن، گلشن میں کھلے غنچے


جو ساقی کوثر کے، چہرے سے نقاب اٹھے
ہر دل بنے میخانہ، ہر آنکھ ہو پیمانہ


ہاں ایک نہیں ہیں یہ، سجدہ و جبیں سائی
اس بات کو وہ سمجھے، جو علم سے ہے عاری


سنگ در جاناں پر، کرتا ہوں جبیں سائی
سجدہ نہ سمجھ نجدی، سر دیتا ہوں نذرانہ


ایمان ملا مجھ کو، سرکار کی رحمت سے
سر میرا ہوا اونچا، سرکار کی برکت سے


دل اپنا چمک اٹھے، ایمان کی طلعت سے
کر آنکھیں بھی نورانی، اے جلوہ جاناناں


چاہت میں تری جینا، الفت میں تری مرنا
ہم تیرے بھکاری ہیں، ہم سب کا ہے تو مولیٰ


کھاتے ہیں ترے در کا پیتے ہیں ترے در کا
پانی ہے ترا پانی دانہ ہے ترا دانہ


سرکارِ مدینہ کی، رحمت نے مجھے لایا
پر پیچ تھے وہ رستے، مشکل سے یہاں آیا


گر پڑ کے یہاں پہنچا، مر مر کے اسے پایا
چھوٹے نہ الہی اب، سنگ در جاناں


وہ جس نے دیا فتویٰ ، ممنوع ہے نس بندی
اس مفتیِ اعظم کا، امثل ہوں گدا میں بھی


سرکار کے جلووں سے، روشن ہے دل نوری
تا حشر رہے روشن نوری کا یہ کاشانہ

رشحات قلم : محمد امثل حسین گلاب مصباحی

فیض پو ، سیتامڑھی

شان مفتیٔ اعظم رحمۃ اللہ علیہ پڑھنے کے لیے کلک کریں

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن