از قلم: عسجد رضا نوری عظمتوں کے پاسباں تھے سیدی اختر رضا
عظمتوں کے پاسباں تھے سیدی اختر رضا
عظمتوں کے پاسباں تھے سیدی اختر رضا
اہل سنت کا نشاں تھے سیدی اختر رضا
زہدوتقوی علم وحکمت فکر وفن کی بزم میں
سب پہ فاٸق بے گماں تھے سیدی اختر رضا
غوث اعظم کے توسل اعلی حضرت کے طفیل
حق کے میر کارواں تھے سیدی اختر رضا
اختر برج شرافت نیر چرخ کرم
پیار کے بحر رواں تھے سیدی اختر رضا
جلوہ احمد رضا اور پرتوے حامد رضا
مفتی اعظم کی شاں تھے سیدی اختر رضا
جملہ ارباب بصیرت کا کھلا اعلان ہے
مرکز ہر نکتہ داں تھے سیدی اختر رضا
مرجع فقہ وفتاوی شارح قول ونبی
دین حق کے ترجماں تھے سیدی اختر رضا
عشق سرکار دوعالم کی بدولت دہر میں
مقتداے سنیاں تھے سیدی اختر رضا
اختر خستہ جگر کا حال یہ مشہور ہے
اس پہ بے حد مہرباں تھے سیدی اختر رضا
از قلم: محمد عسجد رضا نوری
پتہ مہراج گنج
موبائل نمبر 8601914911
اس کو بھی پڑھیں: منقبت در شان حضور حافظ ملت رحمۃ اللہ علیہ
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع