Friday, November 22, 2024
Homeعظمت مصطفیٰمہر نبوت کا بوسہ کیوں لیا

مہر نبوت کا بوسہ کیوں لیا

از قلم: مفتی خبیب القادری ، مدنا پوری مہر نبوت کا بوسہ کیوں لیا ؟۔

مہر نبوت کا بوسہ کیوں لیا

اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں انسان بنایا اور پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت میں پیدا فرمایا جو حضور رسول الراحت مالک جنت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا سچا غلام ہے جنت اسی کے نام ہے محبت رسول ،اطاعت رسول اتباع رسول جنت کا ضامن ہے

ایک صحابی رسول نے کس طریقے سے اپنی محبت کا اظہارکرکے اور مہر نبوت کا بوسہ لے کے غلامی رسول کا اظہار کس انداز میں کیا ہے؟۔

مندرجہ ذیل واقعہ سے ملاحظہ فرمائیں نبی کریمﷺ کی وفات کا وقت جب آیا اس وقت آپﷺ کو شدید بخار تھا۔آپ نے حضرتِ بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ مدینہ میں اعلان کردو کہ جس کسی کا حق مجھ پر ہو وہ مسجدِ نبوی میں آکر اپنا حق لے لے۔

مدینہ کے لوگوں نے یہ اعلان سُنا تو آنکھوں میں آنسو آگئے اور مدینہ میں کہرام مچ گیا، سارے لوگ مسجدِ نبوی میں جمع ہوگیے صحابہ کرام رضوان الله کی آنکھوں میں آنسوں تھے دل بے چین وبے قرار تھا۔

پھر نبی کریمﷺ تشریف لائے آپﷺ کو اس قدر تیز بُخار تھا کہ آپﷺ کا چہرۂ مبارک سرخ ہوا جارہا تھانبی کریمﷺ نے فرمایا اے میرے ساتھیو! تمھارا اگر کوئی حق مجھ پر باقی ہو تو وہ مجھ سے آج ہی لے لو میں نہیں چاہتا کہ میں

اپنے ربّ سے قیامت میں اس حال میں ملوں کہ کسی شخص کا حق مجھ پر باقی ہو یہ سُن کر صحابہ کرام رضوان الله کا دل تڑپ اُٹھا مسجدِ نبوی میں آنسوؤں کا ایک سیلاب بہہ پڑا، صحابہ رو رہے تھے۔
لیکن زبان خاموش تھی کہ اب ہمارے آقاﷺ ہمارا ساتھ چھوڑ کر جارہے ہیںاپنے اصحاب کی یہ حالت دیکھ کر فرمایا کہ “اے لوگوں ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہےمیں جس مقصد کے تحت اس دُنیا میں آیا تھا وہ پورا ہوگیا ہم لوگ کل قیامت میں ملیں گے۔

ایک صحابی کھڑے ہوئے روایتوں میں ان کا نام عُکاشہ آتا ہے عرض کیا یا رسول اللهﷺ میرا حق آپﷺ پر باقی ہے آپﷺ جب جنگِ اُحد کے لیے تشریف لے جارہے تھے تو آپﷺ کا کوڑا میری پیٹھ پر لگ گیا تھا میں اسکا بدلہ چاہتا ہوںیہ سن کر حضرت عمر رضی الله تعال عنہ کھڑے ہوگئے اور کہا کیا تم نبی کریمﷺ سے بدلہ لوگے؟ ۔

کیا تم دیکھتے نہیں کہ آپﷺ بیمار ہیںاگر بدلہ لینا ہی چاہتے ہو تو مجھے کوڑا مار لو لیکن نبی کریمﷺ سے بدلہ نہ لویہ سُن کر آپﷺ نے فرمایا اے عمر اسے بدلہ لینے دو اس کا حق ہے اگر میں نے اس کاحق ادا نہ کیا تو الله کی بارگاہ میں کیا منہ دکھاؤنگا اس لیےمجھے اس کا حق ادا کرنے دو آپﷺ نے کوڑا منگوایا اور حضرت عُکاشہ کو دیا اور کہا کہ تم مجھے کوڑا مار کر اپنا بدلہ لے لو۔

حضرات صحابہ کرام رضوان الله یہ منظر دیکھ کر بے تحاشہ رو رہے تھے حضرت عُکاشہ نے کہا کہ اے الله کے رسولﷺ ! میری ننگی پیٹھ پر آپﷺ کا کوڑا لگا تھا یہ سُن کر نبی کریمﷺ نے اپنا کُرتہ مبارک اُتار دیا اور کہا لو تم میری پیٹھ پر کوڑا مار لو،

حضرتِ عُکاشہ نے جب اللہ کے رسولﷺ کی پیٹھ مبارک کو دیکھا تو کوڑا چھوڑ کر جلدی سے آپﷺ کی پیٹھ مبارک کو چُوم لیا اور کہا یا رسول اللهﷺفَداکَ أبِی واُمی“میری کیا مجال کہ میں آپﷺ کو کوڑا ماروں میں تو یہ چاہتا تھا کہ آپﷺ کی مبارک پیٹھ پر لگی مہر نبوّت کو چوم کر جنّت کا حق دار بن جاؤں یہ سن کر آپﷺ مسکرائے اور فرمایا تم نے جنّت واجب کرلی(الرحیق المختوم صفحہ نمبر628)۔

اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ ہمارے دلوں کو نبی کی محبت کا مدینہ بنا دے، اور ہمیں ایسی توفیق عطا فرماکہ ہمارا چلنا، پھر نا،بیٹھنا، اٹھنا،سونا، جاگنا ،سب محبت رسول کے مطابق ہو، اور ہمارے جسم کی نس نس میں محبت رسول کو پیدا فرما دے؛ اور جب بھی ہم دنیا سے جائیں تو محبت رسول کے ساتھ ،اور زبان پہ ہماری لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کا ترانہ ہو،اور قبر میں زیارت رسول میسر ہو، اور بروز قیامت شفاعت رسول عطا فرماآمین یا رب العالمین

از قلم : مفتی خبیب القادری مدناپوری

بریلی شریف یوپی بھارت

7247863786

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن