Sunday, April 14, 2024
Homeاحکام شریعتوضو کے مسائل

وضو کے مسائل

وضو کے مسائل نماز کی پہلی شرط ہے طہارت یعنی پاک ہونا ۔نماز کے لئے طہارت ایسی ضروری ہے کہ اس کے بغیر نماز ہوتی ہی نہیں اور جان بوجھ کر بے طہارت نماز ادا کرنے کو علماء کرام کفر لکھتے ہیں ۔نبئ اکرم ﷺ فرماتے ہیں کہ ” جنت کی کنجی نماز ہے اور نماز کی کنجی طہارت ہے “طہارت کی دو۲ قسمیں ہیں۔۱طہارت صغریٰ۔۲طہارت کبریٰ۔طہارت صغریٰ وضو ہے اور طہارت کبریٰ غسل ہے۔اس لئے ہم اپنے اس مضمون میں وضو کے مسائل بیان کریں گے۔آئیے سب سے پہلے وضو کے فرائض کو جان لیتے ہیں۔

وضو کے فرائض

اللّه عزوجل فرماتا ہے :٭یٰایھا الذین اٰمنوا اذا قمتم الی الصلوٰۃ فاغسلوا وجوھکم و ایدیکم الی المرافق وامسحوا برءوسکم و ارجلکم الئ الکعبین٭

ترجمہ۔۔ اے ایمان والو جب تم نماز کو کھڑے ہونا چاہو تو اپنا منہ اور کہنیوں تک ہاتھوں کو دھوؤ اور سروں کا مسح کرو اور گٹوں تک پاوں دھوؤ (کنزالایمان پارہ 6 سورہ المائدۃ۔

اس آیت کریمہ سے ثابت ہے کہ وضو میں چار 4 باتیں فرض ہیں

اول 1۔منہ دھونا۔یعنی لمبائ میں پیشانی کے بالوں کی جڑوں سے ٹھوڑی کے نیچے تک اور چوڑائی میں کان کی ایک لو سے دوسری لو تک ایک مرتبہ پانی بہانا فرض ہے۔

دوم2۔کہنیوں سمیت دونوں ہاتھوں کادھونا۔

سوم 3۔ چوتھائی سر کا مسح کرنا

چہارم ۔4 پاوں کا گٹوں سمیت ایک دفعہ دھونا

فائدہ: کسی عضو کے دھونے کے یہ معنیٰ ہیں کہ اس عضو کے ہر حصہ پر کم سے کم دو بوند پانی بہ جائے۔بھیگ جانے یا تیل کی طرح پانی چپڑ لینے یا ایک آدھ بوند پانی بہ جانے کو دھونا نہیں کہیں گے نہ اس سے وضو وغسل ادا ہوگا ۔اس چیز کا ضرور خیال رکھیں لوگ اس کی طرف توجہ نہیں کرتے ہیں اور لاپرواہی میں نمازیں برباد کرتے ہیں ۔( بہارشریعت

داڑھی اور مونچھیں کس طرح سے دھوویں ؟

مونچھیں اگر بڑھ کر لبوں کو چھپالیں اور مونچھیں گھنی ہوں تو مونچھوں کو ہٹا کر لب ہونٹ کا دھونا فرض ہے اسی طرح اگر داڑھی کے بال گھنے نہ ہوں تو جِلد یعنی چمڑی کا دھونا فرض ہے اور اگر داڑھی کے بال گھنے ہوں تو گلے کی طرف دبانے سے جس قدر چہرے کے گردے میں آئیں ان کا دھونا فرض ہے

انگوٹھی یا چوڑیاں پہننے والا کیسے اپنے ہاتھوں کو دھوویں ؟

انگوٹھی ، چوڑیاں ، ریشم کے لچھے اگر اتنے تنگ ہوں کہ نیچے پانی نہ بہے تو اتار کر دھونا فرض ہے اور اگر صرف ہلانے سے پانی بہ جائے گا تو ہلانا ضروری ہے ۔یاد رکھیں اگر کسی کے پانچ کے بجائے چھ انگلیاں ہوں سب کا دھونا فرض ہے ۔

وضو کی سنتیں

وضو میں سنتیں سولہ(16)ہیں ۔1(نیت کرنا 2بسم اللّه الرحمٰن الرحیم سے شروع کرنا 3 دونوں ہاتھوں کو گٹوں تک تین بار دھونا 4مسواک کرنا 5 داہنے ہاتھ سے تین کلیاں کرنا 6 داہنے ہاتھ سے تین بار ناک میں پانی چڑھانا 7 بائیں ہاتھ سے ناک صاف کرنا 8 داڑھی کا خلال کرنا 9 ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا (10) ہرعضو کو تین تین بار دھونا ( 11)پورے سر کا ایک بار مسح کرنا (12)کانوں کا مسح کرنا (13) ترتیب سے وضو کرنا(14)داڑھی کے جو بال منہ کے دائرے کے نیچے ہیں ان کا مسح کرنا(15) اعضا کو پے درپے یعنی لگاتا ر دھونا (16) ہر مکروہ بات سے بچنا ۔

وضو کے مستحبات

وضو کے مستحبات یہ ہیں :-(1) قبلہ رخ اونچی جگہ بیٹھ کر وضو کرنا (2) وضو کا پانی پاک جگہ گرانا (3) پانی بہاتے وقت ہر اعضا پر ہاتھ پھیرنا خا ص کر جاڑے میں (4) اپنے ہاتھ سے پانی بھرنا (5) وضو کرتے وقت بغیر ضرورت کسی سے مدد نہ لینا (6) عذر والا نہ ہو تو وقت سے پہلے وضو کرنا(7) انگوٹھی وغیرہ کو حرکت دینا اور اگر تنگ ہو تو حرکت دینا یعنی ہلانا فرض ہے(8)

اطمینان سے وضو کرنا (9) کپڑوں کو ٹپکتے قطروں سے بچانا (10)مٹی کے برتن سے وضو کرنا(11) کانوں کا مسح کرتے وقت بھیگی چھنگلیاں کانوں کے سوراخ میں داخل کرنا (12)دونوں ہاتھوں سے منہ دھونا (13) پاؤں کو بائیں ہاتھ سے دھونا (14)کلمہ کی انگلی کے پیٹ سے کان کے اندرونی حصہ کا مسح کرنا (15) ہرعضو کے دھوتے یا مسح کرتے وقت نیت وضو حاضر رہنا (16) بسم اللہ الرحمن الرحیم ، درود شریف اور دعائیں پڑھنا

دعاؤوں کے لئے الملفوظ حصہ دوم صفحہ نمبر358 بہار شریعت جلد اول حصہ دوم صفحہ نمبر 299 کا مطالعہ کریں

اسی طرح دیگر مضامین پڑھنے کے لئے دیکھیں

۔(17)گردن کا مسح کرنا(18) وضو سے فارغ ہوتے ہی یہ دعا پڑھنا اللھم اجعلنی من التوبین واجعلنی من المتطھرین(19) وضو سے فارغ ہوکر آسمان کی طرف منہ کرکے کلمۂ شہادت اور سورۂ انا انزلنا پڑھنا (20) وضو کا بچا ہوا پانی کھڑے ہوکر تھوڑا پی لینا (21) اعضائے وضو کو بغیر ضرورت بالکل خشک نہ کرنا

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن