Wednesday, April 24, 2024
Homeعظمت مصطفیٰکیا محمد رسول اللہ ﷺ آخری رسول ہیں

کیا محمد رسول اللہ ﷺ آخری رسول ہیں

از قلم مفتی خبیب القادری مدناپوری کیا محمد رسول اللہ ﷺ آخری رسول ہیں ؟

کیا محمد رسول اللہ ﷺ آخری رسول ہیں


ختم نبوت کا عقیدہ کوئی فروعی مسلہ نہیں ہے بلکہ اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے، اور جس طرح ارکان اسلام کے کسی رکن کا بھی انکار کفر ہے ، اسی طرح  حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کا انکار کرنا بھی کفر ہے

چوں کہ ختم نبوت نصوصِ قطعیہ اور احادیث صحیحہ سےثابت ہے،  اس لیے نبی کریم صلی وسلم کے بعد اب قیامت تک کوئی نبی پیدا نہیں ہوگا ، نہ حقیقی اور نہ مجازی ، نہ تشریعی اور نہ غیر تشریعی اور نہ ظلی اور نہ بروزی

اس لیے کہ اللہ تعالیٰ جل مجدہ الکریم ارشاد فرماتا ہے ماکان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اللہ وخاتم النبیینمحمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں لیکن وہ اللہ کے رسول اور سب نبیوں کے ختم کرنے والے ہیں یعنی آخری رسول ہیں۔

اور  مشکوٰۃ شریف صفحہ 465 ؛ ترمذی شریف جلد 2 صفحہ 45 پر ہے حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم  ﷺ نے فرمایا  سیکون فی امتی کذابون ثلثون کلھم یزعم انہ نبی اللہ وانا خاتم النبیین لا نبی بعدی کہ میری امت میں تیس کذاب ظاہر ہوں گے اور ہر ایک کا گمان ہو گا کہ وہ اللہ کا نبی ہے حالاں کہ میں خاتم النبیین ہوں اور میرے بعد کوئی نبی نہیں 
اس حدیث پاک پر غور کرنے سے تین باتیں معلوم ہوتی ہیں

نمبر1  یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس امر کی اطلاع فرما دی کہ میرے بعد صرف جھوٹے مدعیان نبوت پیدا ہوں گے کوئی نبی پیدا نہیں ہوگا اور نبوت مجھ پر ختم ہو چکی ہے 

نمبر 2  یہ کہ میرے بعد نبوت کا دعویٰ کرنے والے وہ جھوٹے میرے امتی ہونے کے بھی مدعی  ہوں گے جیسا کہ فی امتی کے لفظ سے معلوم ہوتا ہے مطلب یہ ہے کہ وہ جھوٹے نبی لوگوں کو میری نسبت سے دھوکا دیں گے اس لیے کہ وہ اگر ایسا نہ کریں گے تو پھر کوئی بھی ان کے دھوکے میں نہ آئے گا 

نمبر 3 یہ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مدعیان نبوت کے جھوٹا ہونے کی دلیل یہ فرمائی کہ وہ گمان کریں گے کہ میں نبی ہوں حالاں کہ میں آخری نبی ہوں تو معلوم ہوا کہ ان کے دجال و کذاب ہونے کے لئے فقط نبوت کا دعویٰ ہی کافی ہے کسی اور دلیل کی ضرورت نہیں 

ایک مثال بے مثال ایک عام کاغذ بھی کاغذ ہے اور دس روپے کا نوٹ والا بھی کاغذ ہے مگر اس عام کاغذ میں اور دس روپے کے نوٹ والے کاغذ میں بڑا فرق ہے کیوں کہ کہ یہ جلا بھی دیا جاتا ہے مگر دس روپے والے نوٹ کے کاغذ کی بازار میں قدرو قیمت ہے اور اس کی پوری طرح حفاظت بھی کی جاتی ہے

حالاں کہ ہیں دونوں ہی  کاغذ وہ بھی کاغذ اور یہ بھی کاغذ اسے پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیاجاتا ہے اور اس کی حفاظت کی جاتی ہے کیوں کہ اس پر حکومت کی مہر لگ چکی ہے تو وہ کاغذ جس پر حکومت کی مہر لگ جائے وہ دوسرے کاغزوں سے افضل و اعلیٰ ہے اور جس پر ختم نبوت کی مہر لگی ہو وہ دوسرے نبیوں سے افضل و اعلیٰ   ہے

اوراگر کوئی آدمی حکومت کی یہ  مہر گھر بنانا شروع کر دے تو وہ قانوناً مجرم ہے اس کے لئے تقریبا 14 سال کی سزا کا مستحق ہو گا مگر افسوس کے جو نبوت کی مہر اپنے گھر بنائے اس کے لیے کوئی سزا نہیں اور پھر نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کا اظہار تو قیامت کے دن بھی ہوگا جب کہ تمام لوگ اپنی شفاعت کے لیے حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک جائیں گے.

مگر کوئی بھی حامی نہ بھرے گا تو سب سے آخر میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر عرض کریں گے یا محمد رسول اللہ وخاتم الانبیا کہ  اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم تم اللہ تعالی کے رسول ہو اور سب نبیوں کے ختم کرنے والے ہو یعنی تم پر  نبوت ختم تھی.

ہماری شفاعت کریں تو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم تمام گناہ گاروں کی شفاعت کریں گے غرض یہ کہ بتانا یہ ہے کہ دنیا میں میرے محبوب پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت ختم تھی اور قیامت کے دن شفاعت ختم ہے خلاصہ یہ ہوا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ آخری نبی اور آخری رسول ہیں اب کوئی نبی  کوئی رسول نہیں آئے گا جو یہ مانے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبی اور رسول آئے گا وہ کافر ہے.

اسلام سے خارج ہے مرتد ہے اس سے رشتہ رکھنا اس کے ساتھ، بیٹھنا,اٹھنا،کھانا، پینا، دعا،سلام وغیرہ سب حرام ہے اللہ تعالیٰ ایمان والوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے

از قلم مفتی خبیب القادری

مدناپوری بریلی شریف یوپی بھارت

کائنات میں سب سے با اثر شخصیت کون ہیں ضرور پڑھیں

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن