Sunday, September 8, 2024
Homeحدیث شریفماں کی عظمت احادیث مبارکہ کی روشنی میں

ماں کی عظمت احادیث مبارکہ کی روشنی میں

از قلم : مفتی خبیب القادری مدنا پوری ماں کی عظمت احادیث مبارکہ کی روشنی میں

ماں کی عظمت احادیث مبارکہ کی روشنی میں


شادی شدہ عورت جب بچے کو جنم دیتی ہے تو اس کو ماں کہا جاتا ہے ماں کا کیا مرتبہ ہے چند احادیث کریمہ ملاحظہ فرمائیں 
حدیث شریف میں ہے سلطان الحدیث حضرت ابوھریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضور رسول الراحت ﷺ کی بارگاہ میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کیا لوگوں میں میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے ؟۔

حضور نبی ﷺ نے فرمایا : تمہاری ماں ۔ اس شخص نے عرض کیا پھر کون ؟حضور نور مجسم ﷺ نے فرمایا: تمہاری ماں وہ شخص نے عرض کیا پھر کون ؟حضور سید عالم ﷺ نے فرمایا: تمہاری ماں

اس شخص نے عرض کیا پھر کون؟حضور پاک ﷺ نے فرمایا تمہارے باپ- (بخاری جلد 3 کتاب الادب؛ ماں کی ممتا اور باپ کا پیار صفحہ 8)۔

ایک حدیث پاک میں ہےحضرت جاہمہ رضی اللہ تعالی عنہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں جہاد میں جانے کی اجازت لینے کے لئے حاضر ہوا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارے والدین زندہ ہیں ؟ میں نے عرض کی جی ہاں (زندہ ہیں) آپ نے فرمایا: انہیں کے ساتھ رہو کہ جنت انہیں کے پاؤں تلے ہے (نسائی جلد 2 صفحہ نمبر 303 کتاب الجہاد)۔

 حدیث پاک میں ہے حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ماں کے قدموں میں جنت ہے (کنز العمال جلد 16 صفحہ نمبر 461)۔

 ایک حدیث پاک میں ہے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے کہ تین چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے نمبر 1 ماں باپ کے چہرے کو نمبر 2 قرآن مجید کونمبر 3 اور سمندر کو (کنزالعمال جلد 16 صفحہ نمبر 476)۔

ایک حدیث پاک میں ہے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ جو مسلمان اپنے ماں باپ کے چہرے کی طرف خوش ہو محبت کی نظر سے دیکھے گا اللہ تعالی اس کو مقبول حج کا ثواب عطا فرماتا ہے (کنزالعمال جلد 16 صفحہ نمبر 469)۔

تنبیہ: اختصار کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ چند احادیث کریمہ ماں کی فضیلت میں بیان کی ہیں

از قلم : خلیفہ حضور ارشد ملت مفتی خبیب القادری مدنا پوری

بانی :  غریب نواز اکیڈمی مدناپور شیش گڑھ بہیڑی بریلی شریف یوپی بھارت

موبائل 7247863786

دیگر مضامین پڑھیں 

علماے کرام عوام اور تجارت

کیا محمد رسول اللہ ﷺ آخری رسول ہیں ؟

غار ثور میں یار غار کو مار غار نے کاٹ لیا 

اسی مضمون کو ہندی میں پڑھنے کے لیے کلک کریں 

ہندی مضامین کے لیے کلک کریں 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن