Tuesday, December 3, 2024
Homeنعتہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن

ہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن

حضور تاج الشریعہ علامہ مفتی محمد اختر رضا خان علیہ رحمة اللہ المنان کے مشہور زمانہ کلام ہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن پر تضمین گلاب۔ رب قدیر فیضان تاج الشریعہ سے ہم سب کو مالا مال فرماے۔ آمین

کوئی گر جائے گا کوئی بچ جاۓ گا، کوئی گر کر دوبارہ سنبھل جاۓ گا

جسم پر کپکپی طاری ہوجاۓ گی، رنگ چہرے کا پل میں بدل جاۓ گا

ہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن، خوف سے ہر کلیجہ دہل جائے گا
پر یہ ناز ان کے بندے کا دیکھیں گے سب، تھام کر ان کا دامن مچل جائے گا

بگڑیاں آنِ واحد میں بن جائیں گی، مسئلے کا مرے حل نکل جائے گا
دل کی بیچینیاں دور ہو جائیں گی، غرق ہونے کا خطرہ بھی ٹل جائے گا

موج کتراکے ہم سے چلی جائے گی، رخ مخالف ہوا کا بدل جائے گا
جب اشارہ کریں گے میرے نا خدا، اپنا بیڑا بھنور سے نکل جائے گا

میری جانب وہ کر دیں اشارہ اگر، میں رہوں شہرِ طیبہ میں ہی عمر بھر
ہر کھلی چیز بھی ان کے پیشِ بصر، ہر چھپی چیز پر بھی ہے ان کی نظر

یوں تو جیتا ہوں حکم خدا سے مگر، میرے دل کی ہے ان کو یقینا خبر
حاصل زندگی ہوگا وہ دن مرا، ان کے قدموں پر جب دم نکل جائے گا

جس کے تلووں کا جبریل بوسہ لیے، ہم غلام اور عاشق ہیں اس ذات کے
خوف کیوں کھائیں ہم خاورِ حشر سے، ہم رہیں گے شہِ دیں کے جھنڈے تلے

رب سلم ہو فرمانے والے ملے، کیوں ستاتے ہیں اے دل تجھے وسوسے
پل سے گزریں گے ہم وجد کرتے ہوئے، کون کہتا ہے پاوں پھسل جائے گا

تو دوانۂ شیخین و ختنین ہے، تو دیوانۂ حضراتِ حسنین ہے
امثلِ مضطرب کیوں تو بے چین ہے، تو دوانۂ غم خوارِ کونین ہے

اختر خستہ کیوں اتنا بے چین ہے، تیرا آقا شہنشاہ کونین ہے
لو لگا تو سہی شاہ لولاک سے، غم مسرت کے سانچے میں ڈھل جائے گا

رشحات قلم : محمد امثل حسین گلاب مصباحی

فیض پور، سیتامڑھی

اس  کو بھی پڑھیں: متقی بن کر دکھاے اس زمانے میں کوئی

ہندی میں مضامین پڑھنے کے لیے کلک کریں 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن