Monday, September 9, 2024
Homeتبصرہصداے دل

صداے دل

مکرمی ! عزیزم مولانا محمد فیضان رضا علیمی صداے دل

السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ

ماشاء اللہ بہت بہت مبارک باد پیش ہے

یقیناً سیرت وسوانح غریب نواز پر آپ نے قیمتی مضامین کا گلدستہ تیار کرکے بارگاہ غریب نواز میں بہترین خراج عقیدت پیش کیا ہے، مقالات معیاری، انتخاب لاجواب اور ترتیب نہایت شاندار ہے، آپ نے یہ جوہر کہاں چھپا رکھا تھا،اللہ آپ کو سلامت رکھے، آپ اور آپ کی پوری ٹیم قابل مبارک باد ہے

عصر حاضر میں ضرورت اس بات کی ہے کہ بزرگوں کے تعلق سے اسی طرح کے صالح اور تحقیقی ومعیاری معلومات عوام وخواص کے سامنے پیش کیے جائیں، تاکہ تاریخ دعوت وعزیمت میں ہمارے اسلاف کی جو کاوشیں رہی ہیں وہ سب کے سامنے آئیں اور سب ان بزرگان دین کے نقوش قدم پر چل کر صلاح وفلاح پائیں

آپ نے اپنے معلوماتی اداریہ میں اولیاء اللہ کی سیرت کی عظمت وافادیت پر بہت اچھی روشنی ڈالی ہے اور جماعت رضائے مصطفی شاخ سیتامڑھی کی تحریر وصحافت کے میدان میں برق رفتار پیش قدمی سے قارئین کو روشناس کرایا ہے

محقق رضویات حضرت ڈاکٹر امجد رضا امجد صاحب نے بھی”اپنی بات” بڑے خوب صورت انداز میں پیش کیا ہے، اور بزرگان دین کے جذبہ خدمت خلق کا ذکر کرتے ہوئے قارئین کو ایک بہترین پیغام دیا ہے، باقی مقالاتِ بھی خوب سے خوب تر ہیں، اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر دے

مجھے افسوس ہے کہ کثرت مصروفیات کی وجہ سے آپ کی اس تحریری تحریک کا حصہ نہیں بن سکا، آئندہ ان شاء اللہ آپ کی ہر تحریک میں شرکت کی کوشش کروں گا

کمال احمد علیمی نظامی
جامعہ علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی

افکار رضا ویب سائٹ میں مضامین شائع کرانے کے لیے رابطہ کریں 

9939134587

afkareraza@gmail.com 

ان مضامین کا بھی مطالعہ فرمائیں

سلطان الہند کا تبلیغی مشن

 اسلام کی صدا بہار صداقت کا روشن چہرہ حضرت غریب نواز

حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے احوال و ارشادات

سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے تعلیمات  کی ایک جھلک

ہندی میں مضامین پڑھنے کے لیے کلک کریں 

 

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن