Saturday, September 14, 2024
Homeعظمت مصطفیٰناموس رسالت ﷺ کا تحفظ لازم ہے

ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ لازم ہے

تحریر: طارق انور مصباحی ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ لازم ہے

ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ لازم ہے

مبسملا و حامدا::ومصلیا ومسلما

چند سالوں سے دنیا کے متعدد ممالک میں اسلام و مسلمین کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے۔

حضور اقدس تاجدار کائنات صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی شان مبارک میں بھی فرقہ پرستوں نے زہر افشانی شروع کر دی ہے۔

ان فرزندان ابلیس کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کورٹ میں مستحکم کاروائی کرنی چاہئے۔محض ایف آئی آر درج کرانے سے کچھ بھی نہیں ہوتا۔

جو لوگ چند روز قبل بھارت کے وسیم رضوی کو ملعون اور خبیث و ابلیس کہہ رہے تھے,گستاخی سرور کائنات علیہ التحیۃ والثنا پر ان کی زبانیں گنگ کیوں ہو جاتی ہیں؟۔

کیا گستاخ رسول ملعون اور خبیث وابلیس نہیں؟

میری قوم! یاد رکھو۔ابھی تمہاری فطرت اور تمہاری جرأت و ہمت کا امتحان لیا جا رہا ہے۔

اگر تم نے خموشی اختیار کی تو دشمن دلیر ہو کر دنیا بھر میں تم پر ٹوٹ پڑیں گے اور تمہاری خموشی کے سبب رحمت خداوندی بھی تم سے منہ موڑ سکتی ہے۔

ارباب حکومت کو جگاؤ ۔ اپنی باتیں انہیں سناؤ۔کورٹ کے دروازے کھٹکھٹاؤ۔حصول انصاف اور تحفظ دین کے لیے کمر بستہ ہو جاؤ۔

فتنہ پروروں کے فتنوں کو نیست و نابود کرنے کی کوشش کرو۔جس ملک میں ایسی شیطانی کی جائے۔وہاں کے سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔

نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤگے اے غافل مسلمانو

تمہاری داستاں تک بھی نہ ہو گی داستانوں میں

ساری دنیا کو معلوم ہے کہ مذہب اسلام میں جہاد دراصل دفاعی نظام کا نام ہے۔ جہاد کوئی اقدامی عمل نہیں۔

جب کوئی اسلامی جہاد پر تنقید کرتا ہے تو اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ قوم مسلم دفاعی پوزیشن بھی اختیار نہ کرے۔ خواہ ان کو قتل وہلاک کیا جائے، یا ان کی بہن، بیٹی کی عصمت دری کی جائے، یا ان کی جائیداد واملاک تباہ و برباد کی جائے۔

چوں کہ اسلام کے دفاعی نظام یعنی جہاد کا غلط معنی بتا کر دنیا بھر کے غیر مسلموں کو مسلمانوں کے خلاف مسلسل ورغلایا جا چکا ہے،اس لیے جیسے ہی قوم مسلم اپنے دفاع کے لیے قدم آگے بڑھائے گی،ان کو جہادی بتا کر غیر مسلموں کو متحد کر لیا جائے گا۔

حادثہ آنکھوں کے سامنے ہے

چند ہفتے قبل وسیم رضوی نے بھارتی سپریم کورٹ میں قرآن مقدس کی آیات جہاد کے خلاف پیٹیشن داخل کی

اور اس کے چند روز بعد ہی بھارت کے کسی فرقہ پرست و متعصب پنڈت نے اسلام و مسلمین کے خلاف آگ اگلنا شروع کردیا اور اس فتنہ پرور نے حضور اقدس علیہ التحیۃ والثنا کی شان اقدس میں بھی گستاخی و بے ادبی کی۔

مسلمانوں کو آزمانے کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں وسیم رضوی کی عرضی کے بعد قوم مسلم نے اپنے دفاعی نظام کو ترک کیا یا نہیں؟

سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو گولیوں کا نشانہ بنانا،ان کو ہلاک کرنا،مظاہرین پر حملے کرنا

دہلی فساد:فروری 2020میں مسلمانوں کو ہلاک کرنا،مظاہرین کو جیل میں ڈالنا،یہ تمام صورتیں اس لئے اختیار کی گئیں کہ قوم مسلم دفاع کا تصور بھی ذہن میں نہ لائے۔

ایسی صورت میں لازم ہے کہ مسلمانان عالم سر جوڑ کر بیٹھیں اور مضبوط حل کی کوشش کریں۔

تحریر: طارق انور مصباحی

مدیر : ماہنامہ پیغام شریعت ، دیلی

اعزازی مدیر: افکاررضا

ان مضامین کو بھی پڑھیں

ہمارے لیے آئیڈیل کون ہیں ؟ 

تحفظ ناموس  رسالت ﷺ مسلمانوں کی اولین ذمہ داری 

تحفظ ناموس رسالت ﷺ میں اعلیٰ حضرت کے نمایاں کارنامے

شان رسالت  ﷺ میں گستاخی ناقابل معافی 

ہندی میں مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में पढ़ने क्लिक करें 

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن