البرکات ویلفئیر ٹرسٹ کی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں از قلم: ڈاکٹر محمد سجاد عالم رضوی مصباحی اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ تاریخ ، پریسیڈینسی یونیورسٹی، کولکاتا، مغربی بنگال
البرکات ویلفئیر ٹرسٹ کی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں
“البرکات ویلفئیر ٹرسٹ” ٹھاکر گنج کا قیام ایک خوش آئند قدم ہے۔ بہت ہی مختصرسی مدت میں نوجوان علماے کرام کی نگرانی اور انتظام میں یہ ادارہ اپنی کارکردگیوں کی وجہ سے اس علاقے میں اپنی ایک انفرادی پہچان بنا چکا ہے۔
اس ٹرست سے وابسہ افراد کو اکابر علماے کرام کی سرپرستی حاصل ہے۔ ان کی رہ نمانی میں تعلیم اور خدمت خلق کا یہ کارواں کام یابی کی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔
“البرکات ویلفئیر ٹرسٹ” کے زیر اہتمام قائم دار العلوم فیضان تاج الشریعہ ، ٹھاکر گنج، کشن گنج ، بہار کے ‘‘تعلیمی بیداری کانفرنس’’ میں 14/مارچ 2020ء کو شرکت کا موقعہ ملا تھا تو معلوم ہوا کہ ان کا مشن قوم و ملت کے نونہالوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔ ان کا مقصد نئی نسل کے مستقبل کو روشن اور تابناک بنانا ہے۔
اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ طلبہ کی انگلش اور بنیادی عصری تعلیم کے لیے کیرلا سے اور دینی تعلیم کے واسطے جامعہ اشرفیہ مبارک پور سے فارغ التحصیل، حفظ و قراءت کے لیے دار العلوم وارثیہ لکھنؤ سے پرانے فارغ تجربہ کار جیسے اساتذہ موجود ہیں.
تعلیم کے علاوہ ان کی سرگرمیوں میں اصلاح معاشرہ اور سماجی فلاح و بہبود کے کام بھی شامل ہیں۔ اس طرح سے یہ حضرات اس علاقے میں پائے جانے والی تعلیمی اور سماجی پسماندگی کو دور کرنے کا عزم و ارادہ بھی رکھتے ہیں۔
شعبۂ تعلیم کے علاوہ، دیہی علاقوں کے گاؤں گاؤں میں جاکر تعلیمی بیداری مہم، ضرورت مندوں کی مدد، غریب و نادار بچیوں کی شادی کا انتظام اور بیواؤں کی معاشی کفالت اور سرکاری کاغذات اور دستاویز کی درستگی اور اصلاح میں لوگوں کے تعاون جیسے متعدد فلاحی کاموں میں سرگرم حصہ لیتے ہیں۔
یہ افرادپوری منصوبہ بندی اور حکمت عملی کےساتھ دعوت و تبلیغ کے میدان میں بھی جددجہد کررہے ہیں اوردیہی علاقوں میں گاؤں گاؤں جاکر لوگوں کو بنیادی دینی تعلیمات اور اسلامی اخلاق و آداب سیکھاتے ہیں۔ بلا شبہ اس طرح سے “البرکات ویلفئیر ٹرسٹ” کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
ہم سب کو چاہیے کہ ہم ہر طرح سے اس تنظیم اور ادارے کا تعاون کریں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ان نوجوان علمائے کرام کےحسن نیت اور اخلاص میں برکت عطا فرمائے۔ ان کے اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لیے آسانیان پیدا فرمائے۔ آمین بجاہ سید ا لمرسلین علیہ الصلوۃ والتسلیم!۔
از قلم : ڈاکٹر محمد سجاد عالم رضوی مصباحی
اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ تاریخ ، پریسیڈینسی یونیورسٹی، کولکاتا، مغربی بنگال
sajjadalamrizvi@gmail.com