Sunday, March 24, 2024
Homeشخصیاتتاج الشریعہ رحمہ اللہ علیہ کی فقہی بصیرت

تاج الشریعہ رحمہ اللہ علیہ کی فقہی بصیرت

از قلم : محبوب اشرف قادری امجدی تاج الشریعہ رحمہ اللہ علیہ کی فقہی بصیرت 

تاج الشریعہ رحمہ اللہ علیہ کی فقہی بصیرت

تاج الشریعہ حضرت علامہ اختر رضا قادری ازہری بریلوی کی شخصیت علم و ادب،فکروفن،فقہ وفتوی ،زہدوتقوی،اور معرفت روحانیت کے حوالے سے محتاج تعارف نہیں۔

تقریباً نصف صدی پر محیط آپ کی دینی،علمی اور تبلیغی خدمات کاایک جہان معترف ہے قادر مطلق نے آپ کو بے پناہ خوبیوں سے نوازا تھا

اعلی حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی قدس سرہ کی علمی و روحانی وراثتوں کی آپ نے جس طرح حفاظت فرمائی اسے خانوادۂ اعلی حضرت کی تاریخ میں جلی حرفوں میں لکھا جائے گا ۔

تاج دار اہل سنت مفتی اعظم علامہ مصطفیٰ رضا خاں بریلوی قدس سرہ کے بعد عوام وخواص میں یکساں مقبولیت آپ ہی کی ذات مقدسہ کو حاصل ہوسکی۔

آپ عالمی سطح کے عبقری عالم دین اور شیخ طریقت تھے،دنیا کے مختلف گوشوں میں آپ کے مریدین،متوسلین،خوشہ اور عقیدت مند پاۓ جاتے تھے ،مورخہ٧/ذی القعدہ ١٤٣٩ھ مطابق ٢٠/جولائی ٢٠١٩ء کو آپ کا وصال ہوا

وصال کے بعد مختلف حلقوں،اداروں اور رسالوں کی جانب سے آپ کے فضائل و کمالات پر مضامین،نمبرات اورخصوصی گوشے شائع کیے گئے۔

حضور تاج الشریعہ رحمۃ اللّٰہ علیہ تفقہ فی الدین حاصل کرنے والے فقہاے کرام و مفتیان اسلام کی فہرست میں نمایاں مقام اور امتیازی حیثیت کے حامل تھے،مسائل شرعیہ کی تحقیق و تدقیق میں آپ اپنے اقران ومعاصرین میں اعلیٰ اور انفرادی مقام رکھتے تھے

آپ اپنے وقت کے فقیہ ہی نہیں بلکہ فقیہ اعظم ہند تھے،فقہ وفتاویٰ کی دنیا میں بلاشبہ آپ کی شان کوہ ہمالہ کی طرح مضبوط ومستحکم اور ارباب فقہ وفتاویٰ کے درمیان آپ کی مسلم الثبوت تھی۔

فقہی سیمیناروں میں شرکت وصدارت،شرعی کونسل آف انڈیا بریلی شریف کا قیام اور ایک زمانے تک بریلی شریف میں آپ کے دار الافتاء سے جاری ہونے والے فتاویٰ نیز آپ کے مجموعہ فتاویٰ” المواہب الرضویہ فی الفتاوی الازھریہ ” آپ کے موضوع سخن بنایا گیا ہے۔

اور باکمال مؤلف کا یہ انتہائی کمال ہے کہ انھوں نے بہت اختصار کے ساتھ ان تمام گوشوں کا احاطہ کرلیا ہے۔ صفحہ ٢١سے ٢٨تک حضرت تاج الشریعہ کے چند اہم فتاویٰ کا عالمانہ ومحققانہ تجزیہ پیش کرکے آپ کی فقہی بصیرت کا ثبوت پیش کیا گیا ہے۔جن خاص فتاویٰ کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیا گیا ہے مندرجہ ذیل ہیں

نس بندی کا فتویٰ،ٹائ کا مسئلہ،وحدۃ الوجود کا مسئلہ،شب معراج دیدار الہٰی کا مسئلہ،خاندانی منسوبہ بندی کا مسئلہ،بینک اور ڈاک خانہ سے ملنے والی زائد رقم انٹرسٹ کا مسئلہ،لیزر ہیر ٹرانسپلانٹ کا مسئلہ،خون عطیہ کا مسئلہ ، لفظ خدا کا غیر اللہ کے لیے استعمال ،عورت کی آواز بھی عورت ہے ،علم ماکان ومایکون کی تحقیق،قرآن اور رسول میں افضل کون؟وغیرہ ۔

مؤلف محترم نے بڑی مہارت کے ساتھ ان مسائل کا انتخاب کرکے حضرت تاج الشریعہ کی فقہی بصیرت کو اجاگر کرنے کی کامیاب کوشش ہے

انہوں نے مسئلے کی نوعیت،اہمیت ،ضرورت اور پیچیدگی کو بیان کرکے اس حوالے سے حضرت تاج الشریعہ کے فتاویٰ میں حکم شرع کی وضاحت،فقہی جزئیات کا انطباق جدید مسائل کے احکام کا واضح بیان پیش کرکےآپ کا فقہی تبحر واضح کیا ہے۔

وما علینا الاالبلاغ

ز قلم : محبوب اشرف قادری امجدی

+91 88879 78828

حضور تاج الشریعہ علم و فضل کے مہ تاباں 

حضور تاج الشریعہ کی مقبولیت کا راز

حضور تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں

ان مضامین کو بھی پڑھیں

موجودہ حالات میں مسلمانوں کی ترقی ضرورت و پلان

وجودہ حالات میں ہندوستانی مسلمانوں کی از سر نو تعمیر و ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی

 موجودہ حالات میں مسلمانوں کے تحفظ و بقا کے لیے جدید لائیحہ عمل کی تشکیل

 آزمائش کا زمانہ ہے امت کو بچانا ہے

 ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ لازم ہے

تحفظ ناموس رسالت ﷺ مسلمانوں کا اولین فریضہ 

 تحفظ ناموس رسالت میں اعلیٰ حضرت کے نمایاں کارنامے

ہندی مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में आर्टिकल्स पढ़ने के लिए क्लिक करें 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن