بزم تاج الشریعہ میں کہا گیا مکمل کلام
ہو میری نسل کو بھی نعت کی خوشبو عطا یارب
ہمیشہ ان کے لب پر ہو ثناۓ مصطفیٰ یارب
تجھے ہے رحمت اللعٰلمیں کا واسطہ یارب
مدینہ ہو مرا مدفن یہی ہے التجا یارب
مری تجھ سے دعا ہے , مسجدِ نبوی ہراگنبد
سنہری جالیوں کا دلنشیں منظر دکھا یارب
نہ دولت کی تمنا ہے نہ شہرت کی کوٸ خواہش
درِ خیرالورٰی کا بس مجھے نوکر بنا یارب
میں ڈوبا ہوں گناہوں میں مگر تیرا ہی بندہ ہوں
,,نہ کر رسواۓ محشر واسطہ محبوب کا یارب ,,
ہمارے دل کی حسرت ہے یہی اک موت سے پہلے
دکھادے خواب میں ہم کو رخ خیرالورٰی یارب
جناب بوبکر, فاروق, عثمان و علی جیسا
ہمارے نوجوانوں کو عطا کر حوصلہ یارب
دعا کرتے تھے اے اظہار رب سے سرور عالم
مری کمزور امت کو مجھے کردے ہبہ یارب
نتیجٸہ فکر ۔۔۔
محمد اظہار احمد دربھنگوی
9798160354
हिन्दी में आर्टिकल्स पढ़ने के लिए क्लिक करें