Tuesday, April 16, 2024
Homeحالات حاضرہدرگاہ اعلیٰ حضرت پر بانی تحریک فروغ اسلام کی رہائی کے لیے...

درگاہ اعلیٰ حضرت پر بانی تحریک فروغ اسلام کی رہائی کے لیے ختم قادریہ

درگاہ اعلی حضرت پر بانی تحریک فروغ اسلام کی رہائی کے لیے ختم قادریہ ہوا اور ارسلان میاں نے کی خاص دعاء

درگاہ اعلیٰ حضرت پر بانی تحریک فروغ اسلام کی رہائی کے لیے ختم قادریہ

الحمدللہ آج بعد نماز عشاء درگاہ اعلی حضرت پر تحریک فروغ اسلام کے بانی و صدر حضرت قمر غنی عثمانی صاحب مدظلہ العالی* کے لئے ختم قادریہ شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں

نبیرۂ اعلی حضرت حضرت علامہ مفتی ارسلان رضا خان صاحب قبلہ مد ظلہ العالی نے خصوصی دعا فرمائی۔ اس موقع پر حضرت مولانا محمد توصیف صاحب صدرِ تحریک فروغ اسلام بریلی شریف 

حضرت مولانا ارشاد صاحب، حضرت مولانا عرفان صاحب،حضرت ‌ مولانا تنظیم صاحب، حافظ مستقیم صاحب، حافظ نوید صاحب، حافظ محمد واصف صاحب، مولانا دانش رضا ازہری صاحب، صوفی طالب صاحب، اور دیگر حضرات بھی شامل رہے۔ اور انہوں نے ختم قادریہ کے‌ بعد عثمانی صاحب مدظلہ العالی اور انکے ہمسفر حضرات کی رہائی کے لئے خوب دعائیں کیں۔

مسلمانوں کے درد کو محسوس کرتے ہوئے جو سنی تنظیموں میں سے ایک سنی تنظیم تریپورہ فسادات کے بعد وہاں پہنچی وہ آپ کی تحریک فروغ اسلام ہے اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور تحفظ حقوقِ مسلمین کے لیے میدان عمل میں آنے والی تریپورہ مسئلہ پر پہلی سنی تحریک ہے آپ ایسی بے باک و بے لوس شخصیت یعنی اولاد حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ساتھ دیں اور اتحاد کے ساتھ اپنے اپنے حصہ کا کام کریں۔

 

اور ماہ غوث اعظم کی مناسبت سے ختم قادریہ کر حضرت قمر عثمانی صاحب کی رہائی اور مقاصد میں کامیابی کی دعا فرمائیں۔

اللہ عزوجل اس تحریک کے جملہ کارکنان اور معاونین کو دارین میں سرخرو فرمائے۔

شعبہ نشرواشاعت
مولانا سراج احمد نوری منظری
تحریک فروغ اسلام شاخ بریلی شریف

ان مضامین کو بھی پڑھیں 

حضور غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی گیارہویں شریف

جاہلانہ رسومات و بدعات کے خلاف امام احمد رضا خان محدث بریلی کے فتوے

 اعلیٰ حضرت امام احمد رضا اغیار کی نظروں میں

اعلیٰ حضرت کے تعلیمی افکار کی عصری معنویت

ہندی مضامین کے لیے کلک کریں 

اس کو پڑھیں: حضور غوث اعظم رحمۃ اللہ وعلیہ بحیثٰت استاذ

تعلیمات حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا ضرور مطالعہ کریں

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن