Friday, April 12, 2024
Homeشخصیاتفقیہ عصر مفتی آل مصطفیٰ مصباحی اب نہ رہے

فقیہ عصر مفتی آل مصطفیٰ مصباحی اب نہ رہے

فقیہ عصر مفتی آل مصطفیٰ مصباحی اب نہ رہے
استاذ العلما فقیہ عصر حضرت علامہ مفتی آل مصطفیٰ اشرفی مصباحی علیہ الرحمہ کارات 12 بج کر30 منٹ پرانتقال ہوگیا ہے

یہ خبر پڑھنے کے بعد دل ماننے کو تیار نہیں مگر کیا کریں ماننا ہی ہو گا کیوں کہ یہ قانون قدرت ہےجوپیداہوااسےایک نہ ایک دن جانا ہی ہوگا۔

سورج ہوں روشنی کی رمق چھوڑ جاؤں گا
میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤں گا

ایسی ہی شخصیت حضرت والا کی تھی

حدیث نبوی ﷺ ہے العلماء مصابیح الارض علماء زمین کے چراغ ہیں اور جہاں چراغ ہوتا ہے وہاں روشنی ہوتی ہے

حضور فقیہ اہل سنت استاذ العلماءحضرت علامہ مفتی محمد آل مصطفیٰ اشرفی مصباحی علیہ الرحمہ مقام شہجنہ بارسوئی کٹیہار بہارکےباشندہ تھے۔ آپ کی ذات یقیناً اہل سنت کے لیے ایک بے مثال چراغ کی حیثیت رکھتی تھی

حضرت مفتی موصوف صاحب قبلہ علیہ الرحمہ کا وصال دنیاے اہل سنت کو اندھیرے میں لاکر کھڑا کردیا ۔ اور یہ سچ ہے کہ جب چراغ گل ہوتا ہے

تواندھیرابسیراکرلیتا ہے اورآج کی تاریخ 10جنوری 2022ءعیسوی بمطابق 6جمادی الآخر 1443ھ کو فقیہ اہل سنت کی رحلت سے علما و تلامذہ کے لیےدن کے اجالے میں بھی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا چکا ہے

جس سے نہ اب بولنے کی طاقت ہےاور نہ کچھ لکھنے سکت انگلیوں میں باقی ہے۔ کیوں کہ حدیث پاک میں یہ ہے “موتُ العالِمِ موتُ العالَم” عالِم کی موت عالَم کی موت ہے۔
مفتی صاحب قبلہ کی وفات سےچاروں طرف رنج وغم، آہ وفغاں کا طوفان برپاہے۔

مفتی صاحب قبلہ کےچاہنے والے ہزاروں علماء تلامذہ محبین معتقدین اب اشک بار آنسوؤں کے ساتھ یہ پڑھنے پر مجبور ہوگئے
اناللہ واناالیہ رٰجعون
آپ مرید وخلیفہ مخدوم المشائخ سرکار کلاں حضورسیدنا مختار اشرف اشرفی جیلانی علیہ الرحمہ سے تھے اور حضور شیخ الاسلام والمسلمين حضرت علامہ مفتی سید محمد مدنی میاں اشرفی جیلانی سے بھی خلافت حاصل تھی۔

بس اخیرمیں بحرالاسرار قطب العرفاء، والعشاق عارفؔ باللہ حضرت سیدنا شاہ عبدالعلیم آسی سکندر پوری ثم غازی پوری علیہ الرحمہ کایہ شعر کہوں۔

آج پھولے نہ سمائیں گے کفن میں آسی
ہے شب گور بھی اس گل سے ملاقات کی رات

بس بارگاہ رب لم یزل میں ملتجی ہوں الله پاک بطفیل حبیب پاک ﷺ فقیہ عصر استاذ العلماء حضرت علامہ مفتی محمد آل مصطفیٰ اشرفی مصباحی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ کے درجات کوبلند فرمائے اور آپ کے اہل و عیال،لواحقین،محبین علماء تلامذہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

شریک غمابوضیاءغلام رسول سعدی کٹیہاری
خلیفہ حضور شیخ الاسلام
خطیب وامام فیضان مدینہ بلگام کرناٹک، انڈیا

آہ میرا رفیق درس مجھ سے رخصت ہوا

نیٹ ورک مارکیٹنگ کا شرعی حکم

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن