از قلم : فضیل احمد فاضل ثقافی ، شان حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
شان حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
(١) ان الله يأمرك أن تستشير ابا بكر یعنی بیشک اللہ عزوجل آپ سے ارشاد فرماتا ہے کہ صدیق اکبر سے مشورہ فرما لیا کریں جامع الاحادیث
(٢) لو كنت متخذا من امتي خليلا لاتخذت ابا بكر و لكن اخي و صاحبي اگر میں اپنی امت میں سے کسی کو خلیل بناتا تو ابو بکر کو بناتا لیکن وہ میرے بھائی اور دوست ہیں بخاری
(٣) يا أبا بكر ان الله سماك الصديق اے ابو بکر اللہ رب العزت نے آپ کا نام صدیق رکھا ہے کنزالعمال
(٤) عرج بي إلى السماء الدنيا فما مررت الا وجدت فيها اسمي محمد الرسول الله و ابو بكر الصديق من خلفي مجھے آسمانی دنیا پر لے جایا گیا تو میں جس آسمان سے بھی گزرا تو اپنا نام محمد الرسول اللہ اور اپنے نام کے پیچھے ابو بکر کا نام پایا مسندابویعلی
(٥) ما طلعت شمس ولا غربت على احد بعد النبيين والمرسلين افضل من ابي بكر نبیوں اور رسولوں کے بعد کسی بھی ایسے شخص پر سورج طلوع اور غروب نہیں ہوا جو ابو بکر سے افضل ہو کنزالعمال (٦) ان الله تعالى يكره فوق سمائه ان يخطأ ابو بكر الصديق فى الارض اللہ رب العزت جو کہ آسمانوں کا مالک ہے وہ اس بات کو ناپسند فرماتا ہے کہ زمین پر حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کوئی خطاء کریں کنزالعمال
(٨) ارحم امتي بامتي ابو بكر میری امت میں میری امت پر سب سے زیادہ مہربان ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں ابن ماجہ
(٩) انت صاحبي على الحوض و صاحبي في الغار اے ابو بکر آپ حوض کوثر کے اور غار کے میرے ساتھی ہو ترمذی
(١٠) ما لاحد عندنا يد الا و قد كافيناه ما خلا ابا بكر فان له عندنا يدا يكافيه الله بها يوم القيامة ہم نے ابو بکر کے سوا سب کے حسن سلوک کا بدلہ دے دیا ہے البتہ ان کے خدمات کا بدلہ اللہ عز وجل بروز قیامت خود عطاء فرمائے گا ترمذی
✍️:- فضیل احمد فاضل ثقافی