Thursday, April 18, 2024
Homeمخزن معلوماتمسجد کا کلیدی مقام مذہب اسلام میں

مسجد کا کلیدی مقام مذہب اسلام میں

تاریخ اسلام کی سب سے پہلی مسجد ، مسجد قبا ہے دوسری مسجد نبوی اسی طرح سب سے اچھی جگہ مسجد ہے اور آج کے مضمون کا عنوان بھی مسجد کا کلیدی مقام مذہب اسلام میں ہے جس کو ترتیب دیا ہے الحاج حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی۔

مسجد کا کلیدی مقام مذہب اسلام میں

 دنیاکے تمام مذاہب میں عبادت کا تصور پایا جاتا ہے اور عبادت کر نے کے لیے مخصوص جگہ مسجد، مندر، گرجا گھر، گرودورا وغیرہ کی تعمیر کی جاتی ہے۔

ان عبادت گاہوں میں اس کے ماننے والے خوش دلی سے عبادت کرتے ہیں، ہمارا ملک ہندوستان ایک کثیرا  لمذاہب ملک ہے بہت سے مذاہب کے ماننے والے یہاں زمانہ قدیم سے آباد ہیں، عموماً اس ملک میں لوگ اپنے اپنے مذہب پر عمل کرنے کے لیے آزاد رہے ہیں۔

اس آزادی کو برقرا ر رکھنا حکومتوں  اورعدالتوں کا کام ہے۔ اگر کسی پر ظلم ہو رہا ہو تو اس کو انصاف دلانے کی ذمہ داری عدلیہ کی ہے۔ انصاف انسان کا  بنیادی حق ہے۔ افسوس ہے کہ اس کام کے بجائے بعض نادان حکمراں اپنی مرضی اور اپنا نظریہ مسلط کر تے ہیں اور حقوق سلب کرتے ہیں۔ یہ انتہا ئی فکر کی بات ہے اللہ خیر فرمائے۔

کئی فیصلے ایسے بھی  آئے کہ مسلما نوں کی تہذیب و ثقافت،پر آنچ آئی۔ ’’مسجد ‘‘کا اسلام میں بنیادی مقام تسلیم نہ کرنا نادانی ہے۔ یہ خیال صحیح نہیں کہ ’’ مسجد‘‘ میں نماز کی ادائیگی اسلام کا لاز می جز نہیں ہے۔ ایک اور  فیصلہ بھی نظر ثانی کا محتاج ہے۔ کہا گیا کہ بیوی اپنے شوہر کی جا ئداد نہیں ہے۔ اس لیے شادی شدہ مرد یا عورت (اپنی مرضی سے) اگر  زوج کے علاوہ کسی سے جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں تو اسے جرم نہیں مانا جائے گا یہ عجیب بات ہے۔اندیشہ ہے کہ اس سے بد کاری عام ہوگی اور ہندوستانی تہذیب کا تیا پانچا ہو جائے گا،شرم وحیا ختم ہو جائے گی۔

  اسلام میں مسجد کی حیثیت

مسجد اللہ کا گھر ہے اور وہ مقدس جگہ ہے جہاں خدا ئے وحدہٗ لا شریک کی عبادت کی جاتی ہے، زمین کا جو سب سے مبارک حصہ ہے وہ مسجد کا حصہ ہے ۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے رسول اللہ  ﷺ نے ارشاد فر مایاکہ شہروں میں اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ جگہ وہاں کی مسجدیں ہیں اور شہروں میں سب سے  نا پسندیدہ جگہ وہاں کے بازار ہیں (رواہ مسلم)  ’’زمین کی بہترین جگہوں میں مسجدیں اور بری جگہوں میں بازار ہیں۔ ‘‘ ۔

ان احا دیث مبار کہ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ زمین میں سب سے مقدس جگہ مسجد ہےــ،۔ اللہ رب العزت نے  عبادت کے لیے کعبہ کو بنایا ۔

اِنَّ اَوّلَ بَیْتٍ وُّ ضِعَ لِلنَّا سِ لَلّذِیْ بِبَکّۃَمُبٰرَ کًا وَّھُدًی لِّلْعٰلَمِیْنَ۔ (القر آن،سورہ اٰل عمران3، آیت96)  ’’بے شک سب میں پہلا گھر جو لو گوں کی عبا دت کو مقرر ہوا وہ ہے جو مکہ میں ہے بر کت والا اور سارے جہاں کا راہنما‘‘۔

مسجدیں نمازوں کی ادائیگی کے لیے ضروری ہیں۔ مسجدیں اسلامی شعار ہیں، مسلمانوں کو مسجدوں میں نماز پڑھنے کا حق حاصل ہے۔ یہ ان کا شر عی حق بھی ہے اور آئینی بھی اس پر قر آن و احادیث  سے  دلائل  دیئے جاسکتے ہیں، ۔

مسجدوں سے اصلاح معاشرہ کا پیغام دیا جاتا ہے جب مسلمان دن میں پانچ بار آپس میں ملتے ہیں تو ایک دوسرے کے مسا ئل سے واقفیت ہو تی ہے۔ ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں، جمعہ وعیدین کے مو قع پر بہت بڑی تعداد میں لوگوں سے ملا قات ہو تی ہے  ربط بڑ ھتا ہے ایک دوسرے کے حالات سے واقفیت ہوتی ہے بندوں کے حقوق ادا کر نے کا احساس پیداہو تا ہے۔

ان سارے معاملات میں مسجدوں کا کردار بہت اہمیت رکھتا ہے یہاں دینی ودنیوی تر بیت ہو تی ہے، مسجدوں سے ہمارا تعلق جڑا ہونے سے اللہ تعالیٰ سے قر بت حاصل ہوتی ہے اور کل قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی(رحمت کے) سا یہ میں جگہ ملے گی۔

مسجد مقام اور اصلاح معاشرہ

لہٰذا مسلما نوں کو چا ہیے کہ اپنا تعلق مسجدوں سے جوڑیں اور اس بات کی کوشش کریں کہ مسجدیں آباد ہوں۔ مساجد سے دوری  بگاڑ کا باعث مسلما نوں کو اللہ کے گھر مسجد سے اپنا تعلق مضبوط کرنا چاہیے۔ مساجد عبادت گاہ اورتر بیت گاہ ہیں، مذہب اسلام میں مسجد کے مقام اور اس کی اہمیت کو قرآن واحادیث میں بتا یا گیا ہے۔

مساجد کو نمازوں، ذکر و تلاوت، تعلیم و تر بیت،دعوت و تبلیغ اور دیگر عبادتوں سے آباد رکھنے کا مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے۔ دنیا میں سب سے پہلی عبادت گاہ، مسجد حرام  ہے۔ اس کی طرف ہم رخ کر کے نماز پڑھتے ہیں۔

حضور نبی کریم ﷺ  نے مدینہ شریف پہنچنے سے پہلے قبا بستی میں ’’مسجد قبا ء ‘‘ کی تعمیر فرمائی،تاریخ اسلا م کی یہ پہلی مسجد  مدینہ منورہ سے تین کلو میٹر دور بستی قباء میں واقع ہے ۔

آپ  ﷺ اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہٗ اس بستی میں پہنچے اور 14دن یہاں قیام فر مایا اور اسی در میان ’’مسجدقباء‘‘ کی بنیاد رکھی۔ پھر مدینہ شریف پہنچنے کے بعد مسجد نبوی کی بنیاد رکھی  ’’مسجد نبوی ‘‘ اسلام کا دوسرا مقدس ترین مقام ہے جبکہ ’’مسجداقصیٰ‘‘  اسلام کا تیسرا مقدس مقام ہے اور اول ’’مسجد الحرام خانہ کعبہ‘‘ ہے۔ 

مسجد اللہ کے ذکر کے لیے ہے اس میں رکاوٹ ڈالنے والا  ظالم ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَمَنْ اَظْلَمُ ممَّنْ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰہِ اَنْ یُّذْکَرَ فِیْھَا اس٘مُہٗ وَسَعٰی فِیْ خَرَا بِھَا اُؤلٰٓئِکَ  مَا کَانَ لَھُمْ اَنْ یَّدْ خُلُوْھَآ اِلَّاخَآ ئِفِیْنَ لَھُمْ فِی الدُّنْیَا خِزْیٌ وَّلَھُم فِی الْاٰخِرَۃِ عَذَابٌ عَظَیْمٌ۔   (القرآن،سورہ البقرہ 2،آیت114) ۔

سورہ بقرہ کا ترجمہ ضرور پڑھیں اور نامۂ اعمال نیکیوں کا اضافہ کریں

اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہو گا جو اللہ کی مسجدوں میں اس کے نام کا ذکر کیے جانے سے روک دے اور انھیں ویران کرنے کی کوشش کرے! انھیں ایسا کر نا مناسب نہ تھا کہ مسجدوں میں داخل ہوتے مگر ڈرتے ہوئے، ان کے لیے دنیا میں ( بھی) ذلت ہے اور ان کے لیے آخرت میں (بھی) بڑا عذاب ہے‘‘۔

مسجد میں اللہ کا ذکر نے سے روکنے والے کو ظالم کہا گیا۔ ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ دنیا میں بھی ذلیل و رسوا فر مائے گا اور آخرت میں سخت عذاب دے گا، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مسجدوں کو آباد کریں مسجد کی آبادی صرف ظاہری زیب وزینت رنگ و روغن سے نہیں ہوتی بلکہ اس میں ذکر اللہ کر نا، نمازیں پڑھنا، شریعت کے احکام کو قائم رکھنا، انھیں شرک وظاہری میل وکچیل سے پاک رکھنا یہ ان کی حقیقی آبادی ہے۔

مسجد کا کلیدی مقام مذہب اسلام میں

آن لائن خریداری کے  لئے ہمارے ویب سائٹ کو وزٹ کریں

مسجد میں نماز پڑھنے کی فضیلتیں احادیث طیبہ میں ہیں، خود بھی مطالعہ فر مائیں رسو ل اللہ  ﷺ نے فر مایا: تم میں سے جب کوئی وضو کرتا ہے،اور اچھی طرح وضو کر تا ہے، پھر ’’مسجد‘‘ آتا ہے اور اس کے گھر کے نکلنے کا سبب صرف نماز ہوتی ہے، تو اس کے ہر قدم کے بد لے اللہ تعالیٰ اس کا ایک در جہ بلند کرتا ہے اور ایک گناہ مٹا تا ہے، یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جائے۔ (سنن ابن ماجہ،حدیث،281 راوی ابو ہریرہ رضی اللہ عنہٗ،باب وضو طہارت کا ثواب)۔

اللہ ہم سب کو توفیق دے آمین ثم آمین۔ ؎۔

واعظ قوم کی وہ پختہ خیالی نہ رہی برق طبعی نہ رہی، شعلہ مقالی نہ رہی  رہ گئی رسم اذاں روح بلالی نہ رہی فلسفہ رہ گیا،تلقین غزالی نہ رہی  *’’مسجدیں ‘‘ مرثیہ خواں ہیں کہ نمازی نہ رہے یعنی وہ صاحبِ اوصاف حجازی نہ رہے  ۔

فلپ کارڈ، امیجون و دیگر آن لائن ویبسائٹ میں زبردست آفر چل رہا ہے خریداری کے لئے کلک کریں نیچے کے لنکوں پر.اور فکر رضا کو عام کرنے میں ہماری مدد کریں…  ۔

https://clnk.in/jQcw

https://clnk.in/jQcH

https://clnk.in/jQcJ

 الحاج حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی

خطیب و امام مسجد ہاجرہ رضویہ اسلام نگر کپا لی وایا مانگو

جمشیدپور جھاڑکھنڈ،831020 

رابطہ927996221  

hhmhashim786@gmail.com

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن