Friday, November 15, 2024
Homeمخزن معلوماتسنی اور شیعہ علماء کے کچھ ملتے جلتے نام ہیں

سنی اور شیعہ علماء کے کچھ ملتے جلتے نام ہیں

ضروری انتباہ ..!!! سنی اور شیعہ علما کے کچھ ملتے جلتے نام ہیں

1) الطبری؛_ ایک “الطبری” سنی عالم دین ہیں اور ایک “الطبری” شیعہ ہیں ۔

◽ الطبری جو سنی عالم دین ہیں وہ :_محمد بن جریر الطبری ہیں، جن کی وفات سنہ 310 ہجری میں ہوئی، تفسیر و تاریخ کے مصنف ہیں۔

الطبری رافضی وہ ہیں : جن کی سوانح امام ذہبی نے اپنی کتاب “المیزان کی چوتھی جلد، ص:499” میں لکھی ہے ۔اور انہوں نے کئ کتابیں بھی تصنیف ہیں جیسے :_ الرواۃ عن اھل البیت۔

2) ابن قتیبہ:_ سنی اور شیعہ دونوں ہیں : ابن قتیبہ سنی وہ ہیں جن کی سوانح امام ذہبی نے اپنی کتاب “السیر کی تیرہویں جلد کے ص:289 میں لکھی ہے:_” جن کو العلامۃ الکبیر ذوالفنون ابو محمد عبداللہ بن مسلم بن قتیبہ الدینوری کہا جاتا ہے ۔

جہاں تک ابن قتیبہ رافضی کا تعلق ہے تو وہ عبداللہ بن قتیبہ ہیں، جو ایک غالی رافضی ہیں ، اورامام آلوسی نے ان کا ذکر اپنی کتاب “مختصرالتحفۃ الاثنی عشریۃ ص 23” میں کیا ہے۔ رہا عبداللہ بن مسلم بن قتیبہ کا تعلق تو وہ اہل سنت کے ثقہ راویوں میں سے ہیں۔

3) ابن بَطح اور ابن بُطح ابن بَطح فتحہ کے ساتھ سنی ہیں جن کی سوانح امام ذہبی نے اپنی کتاب “السیر کی سولہویں جلد، ص:592” میں بیان کیا ہے ۔ اور یہ حنبلی تھے، نیز انہوں نے ایک کتاب بنام الابانۃ الکبریٰ تین جلدوں میں مرتب کیا ہے ۔

ابن بُطح ضمہ کے ساتھ یہ رافضی ہیں ۔ عباس قمی نے ان کی سوانح اپنی کتاب الکنیٰ والالقاب جلد اول، ص :372 میں بیان کیا ہے

4) السدی: یہ بھی دو لوگ ہیں السدی الکبیر اور السدی الصغیر۔ ایک السدی الکبیر یہ سنی ہیں اصل میں حجاز کے رہنے والے تھے اور کوفہ میں رہتے تھے ، یوسف بن عبد الرحمن المزی نے ان کا تذکرہ اپنی کتاب تہذیب الکمال کی تیسری جلد، ص :132 میں کیا ہے۔

اور دوسرے السدی الصغیر تو یہ رافضی ہیں، اور ان کی سوانح عباس قمی نے اپنی کتاب “الکنیٰ والالقاب” کی دوسری جلد، ص :311 میں لکھی ہے ۔

نوٹ : یہ رافضیوں کی بہت بڑی سازش اور مکر و فریب ہے کہ جب آپ ان سے کوئی بحث یا مناظرہ کریں تو آپ کو کہتے ہیں کہ امام الطبری نے فلاں صفحہ میں یہ کہا ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ سنی امام الطبری ہیں ایسے ہی ابن بطح کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے ۔

لہٰذا بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اہل سنت کے ائمہ دین اور جھوٹے رافضیوں کے درمیان فرق واضح اور روشن ہو جائے ۔

عربی سے اردو :

محمد رضوان احمد مصباحی

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن