Sunday, September 8, 2024
Homeمخزن معلوماتماہ رجب تاریخ اسلام کی کہکشاؤں میں

ماہ رجب تاریخ اسلام کی کہکشاؤں میں

از قلم : آصف جمیل امجدی ماہ رجب تاریخ اسلام کی کہکشاؤں میں

ماہ رجب تاریخ اسلام کی کہکشاؤں میں

ماہ رجب کو اسلام کے ظہور سے بھی پہلے سے حرمت والے مہینے کا درجہ حاصل ہے۔ تاریخ اسلام میں ماہ رجب کے اندر کئی تاریخی واقعات کا ذکر ملتا ہے۔

★ اسلام کے چوتھے خلیفہ اور داماد رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی رضی اللہ عنہ اسی ماہ کی 13/ تاریخ کو دنیاۓ فانی میں تشریف لائے۔آپ کی ولادت کی تاریخی سال کتب تواریخ میں 30؁ھ عام الفیل ملتا ہے۔

★ حبشہ کے مسلمان بادشاہ نجاشی کا انتقال کتب تواریخ میں ماہ رجب کی 9؁ھ تاریخ مل رہی ہے۔یاں تک پیارے آقا علیہ الصلاۃ والسلام از خود اطلاع پا کر اپنے اصحاب کی معیت میں غائبانہ نماز جنازہ ادا فرمائی الحمدللہ۔

★ 9؁ھ میں پیش آنے والا عظیم غزوہ ، غزوۂ تبوک بھی ماہ رجب ہی میں پیش آیا تھا۔ جسے غزوۂ ذات العسرہ کا نام دیا گیا، ہی وہ غزوۂ ہے جس میں سیدنا امیرامؤمنین صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے اپنا گھر بار خالی کرکے تن من دھن حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں پیش کرنے کا شرف ایک بار پھر حاصل کیا۔ اور امیر المؤمنین حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ نے تہائی لشکر کا ساز و سامان اپنی گرہ سے پیش کرکے جنت کا پروانہ حاصل کیا۔

★ ہجرت حبشہ اولی مسلمانوں کے لیے بہت دل سوز ہجرت تھا۔ جب مسلمان کفار مکہ کی سختیاں برداشت نہ کر سکے تو باذن رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم عازم حبشہ ہوۓ۔اس مقدس مختصر سے قافلے میں 12/مرد اور 4/ عورتیں تھیں (باختلاف روایات) امیر المؤمنین حضرت سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ قافلۂ سالار مہاجرین تھے الحمدللہ، یہ 5؁ نبوی کا دل سوز سانحہ تھا۔

★ سریہ عبد اللہ بن جحش الاسدی یہ سریہ بھی اسی مقدس ماہ یعنی ماہ رجب میں پیش آیا تھا۔ یہ وہ سریہ ہے جس نے اسلامی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ مثلاً اسلامی تاریخ کا پہلا مال غنیمت، پہلاخمس، پہلاشہید، اور پہلا قیدی اس سریہ نے پیش کیا۔

★ دمشق کی تاریخی فتح 14/ہجری 635؁ء میں مقدس ماہ رجب میں ہویی۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ جو ربیع الثانی 14/ہجری سے دمشق کا محاصرہ کئے ہوۓ تھے۔ بفضلہ تعالیٰ بڑی شان و شوکت والی فتح ملی، اس کے بعد اہل دمشق نے صلح کی درخواست کی جو من و عن منظور کر لی گئی۔

★ سلطان صلاح الدین ایوبی رضی اللہ عنہ نے 583/ ہجری سن 1187/ عیسوی میں رجب ہی کے مہینہ میں فتح بیت المقدس کے بعد مسلمانوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ میں فاتحانہ داخل ہوکر عاجزانہ سجدۂ شکر ادا کرنے کا شرف حاصل کیا۔

از قلم : آصف جمیل امجدی

{انٹیاتھوک،گونڈہ}

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن