Friday, March 29, 2024
Homeاحکام شریعتمیت کو قبر میں کس جانب سےاتارا جائے

میت کو قبر میں کس جانب سےاتارا جائے

میت کو قبر میں کس جانب سےاتارا جائے ؟ میت کو قبر میں اتارتے وقت کیا پڑھیں؟

میت اگر عورت تو اس کی تدفین میں کس چیز اہتمام کیاجانا چاہیے جو آج کل نہیں ہوتا ؟

بعض جگہ بالخصوص علاقہ گوال پوکھر اتر دیناج پور میں پھیلے ہوئے خرافات اور غلط فہمیوں کی تزلیل و تردید بنام احسن الکلام فی اصلاح العوام

سوال

١ ہمارے علاقہ گوال پوکھر میں بعض جگہ یہ بھی ہوتا ہے کہ میت کو قبر میں کسی بھی جانب سے اُتار لیاجاتا ہے کیاایسا کرنا صحیح ہے؟

٢ ہمارے یہاں عموما میت کو قبر میں اُتارتے وقت بلند آواز سے کلمہ طیبہ پڑھاجاتا ہے کیا یہی پڑھناچاہیے یا کچھ اور؟

٣ میت اگر عورت ہوں تو اس کو قبر میں اتارتے وقت کس چیز کا اہتمام ہونا چاہیے جو ہمارے یہاں نہیں ہوتا؟

جواب

١ میت کو کسی بھی جانب سے قبر میں اتارنا جائز تو ہے مگر مستحسن وافضل یہ ہے کہ میت کو قبلہ کی جانب سے قبر میں اتارناچاہیےایساہی فقہ کی کتابوں میں مذکور ہے۔

٢ اسی طرح میت کو قبر میں اتارتے وقت کلمہ طیبہ پڑھنا جائز تو مگر وہ دعا پڑھنا زیادہ بہتر و مناسب ہے جس دعا کے پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے چناں چہ میت کو قبر میں اتارتے وقت یہ دعا پڑھنا چاہیے “بِسمِ اللہِ وٙبِاللّٰہِ وٙعٙلٰی مِلّٙةِ رٙسُولِ اللّٰہِ”۔ اور ایک روایت میں آیا ہے کہ بسم اللہ کے بعد “فِیْ سٙبِیْلِ اللّٰہِ”۔ بھی پڑھنا چاہیے۔

اب اگر بات ایسی ہوں کہ اکثر لوگوں کو یہ دعا یاد ہی نہیں ہے تو ایسی صورت میں یہ کرے کہ امام صاحب یا جس کو یہ دعا یاد ہے وہ زور سے پڑھے اور اس کو سن کر باقی لوگ بھی پڑھے۔

٣ میت اگر عورت ہوں تو اس کو قبر میں اتارنے سے تختہ لگانے تک قبر کو کپڑے وغیرہ سے چھپائے رکھنا چاہیے ۔ یہی اہتمام ہمارے یہاں کیا بلکہ بہتوں جگہ نہیں ہوتا حالاں کہ ایسا کیا جانا چاہیے ۔

(حوالہ: بہار شریعت جلد اول ، حصہ چہارم ، قبر ودفن کا بیان ، ص: ٨۴۵- بحوالہ: تنویر الابصار، وردالمحتار، کتاب الصلوة، باب صلوة الجنازة ، مطلب فی دفن المیت ، جلد ثالث ، ١٦٦ ۔ عالمگیری جلد اول ، ص: ١٦٦۔ جوھرالنیرہ باب الجنائز ، ص: ١۴٠)۔ فقط واللہ سبحانہ تعالی ورسولہ الاعلی ﷺ ۔

الحمد للہ! ہم نے کچھوچھہ مقدسہ میں بارہا دیکھا کہ ایسا اہتمام کیا جاتا ہے۔) اللہ تعالی ہم سب کو ان باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

12/ جنوری 2022 عیسوی ۔

نوٹ

کہیں کوئی غلطی نظر آئیں تو اصلاح سے نواز کر ممنون و مشکور فرمائیں۔

محمد ساحل پرویز اشرفی جامعی

(منا بستی ،پوسٹ بربلا، تھانہ گوال پوکھر ، ضلع اتر دیناج پور بنگال۔

7047076428

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن