Sunday, October 6, 2024
Homeمخزن معلوماتاحتجاج خواتین کا جمشید پور میں

احتجاج خواتین کا جمشید پور میں

خواتین کے بغیر کوئی جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔ سیف الدین اصدق جمشیدپور میں این آرسی، سی اے اے اور این پی آر کی مخالفت میں خواتین کا دوسرا بڑا تربیتی اور احتجاجی اجلاس (حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی جمشیدپور) 11جنوری دن سنیچر ایک بجے سے لیکر تین بجے دن تک جا مع مسجد اہلحدیث اولڈ پر لیا روڈ مانگو جمشیدپور میں،این آرسی،سی اے اےاور این پی آر کی مخالفت اور اس کے نقصانات کو سمجھانے کے لیے عورتوں اور مردوں کو بیدار کرنے کے لیے” *سمودھان بچاؤ سنگھرش سمیتیی*”کی جانب سے امام حسینی مسجد کے بعد دوسرا احتجاجی اجلاس کاانعقاد کیا گیا۔

جس میں کثیر تعداد میں ہر طبقے اور عمر کی خواتین نے شرکت کی۔ وسیع وعریض ڈبل اسٹوری کے ساتھ پورے صحن میں خواتین بھری ہوئی تھیں اور مین روڈ پر عورتوں کے ساتھ مردوں کی کثیر تعداد بھی شامل تھی،خواتین اسپیکرس میں محترمہ زیبا شاہین صاحبہ، افسانہ صاحبہ،جنھوں نے این آر سی وسی اے اےاور این پی آر پر بھر پور روشنی ڈالی، ۔

محترمہ ڈاکٹر انجم پروین، (پرو فیسر کبیر وومینس کا لج) نے بہت اہم نکات بتاۓ ،محتر مہ ذکیہ فاطمہ نے آزادی کی لڑائی میں مسلمانوں کا حصہ اور بہت سی اہم نکات بتاۓ، پردے کے اوٹ سے کچھ مرد حضرات نے بھی خطاب کیا۔جن میں اہلحدیث مسجد کے امام جناب محمد عمیر سلفی صاحب،اور جناب عدنان احمد صدیق صاحب نے این آر سی وسی اے اےاور این پی آر پر بھر پور روشنی ڈالی، ۔

مشہور کالم نگار حا فظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی نے نظامت کے فرائض انجام دیے اورسمو دھان بچاؤ سنگھرش سمیتیی کے کنوینر مولانا سیف الدین اصدق صاحب بانی و ڈایریکٹر تحریک پیغام اسلام نے اخیر میں خصوصی خطاب فرمایا اور خواتین کو کچھ خصوصی نصیحتیں کیں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے کسی نہ کسی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، چاہے وہ ماں کی شکل میں ہو، بیوی کے روپ میں ہو یا بہن بیٹی کی صورت میں ہو۔

اگر خواتین انقلاب لانے کی ٹھان لیں تو دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔ شاہین باغ دہلی کی شاہین صفت خواتین نے وہ عزم کرلیا ہے۔ ان کا کردار ہندوستان بھر کی عورتوں سے انھیں نمونہ بنانے کی اپیل کررہا ہے۔ جمشیدپور پور کی خواتین کو بھی اس کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

اصدق صاحب نے خواتین سے اپیل کی وہ مرد و خواتین میں بیداری لانے کے لیے سمودھان بچاؤ سنگھرش سمیتیی کے *وومن ونگ* کا حصہ بنیں اور علاقے میں گھوم گھوم کر لوگوں کو جگائیں۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے اس ممبر شپ کو قبول کیا اور اپنے نام درج کرائے۔     

 آج کا پروگرام اس معنے سے بھی بڑی اہمیت کا حامل تھا کہ ایک اہل حدیث مسجد میں سنی عالم دین کو آواز دی گئی اور انھوں نے وہاں پہنچ کر بیان کیا اور ایک ساتھ مل کر حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے کا تہیہ کیا۔ اگر یہ اتحاد اسی طرح مستقل برقرار رہے تو مستقبل میں مسلمان ہر چیلنج کو قبول کرے اور کامیاب و کامران رہے۔

نیوز ریلیز سمودھان بچاؤ سنگھرش سمیتیی جمشیدپور

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

2 COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن