سوال : قرض میں دیئے ہوئے روپیوں کی زکوۃ کس پر واجب ہے آیا قرض دینے والے پر یا قرض لینے والے پر ؟
سائل : محسن رضا ، سورت ،گجرات
الجواب بعون الملک الوھاب
قرض میں دیئے ہوئے روپیوں کی زکوة قرض دینے والے پر واجب ہے ۔ البتہ ادائیگی اُس وقت واجب ہوگی جب کہ قرض لینے والا قرض ادا کردے۔
(فتاوی فقیہ ملت ،جلداول،ص: ٢٩٧)
فقط واللہ ورسولہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ : العبد الفقیر الی ربہ القدیر محمد ساحل پرویز اشرفی جامعی غفرلہ القوی