Wednesday, July 3, 2024
Homeاحکام شریعتکیا کرایہ پر چلنے والی بسوں اور ٹرکوں کی قیمت پر زکوة...

کیا کرایہ پر چلنے والی بسوں اور ٹرکوں کی قیمت پر زکوة واجب ہے

سوال: کیا کرایہ پر چلنے والی بسوں اور ٹرکوں کی قیمت پر زکوة واجب ہے ؟

سائل : عبد اللہ اشرفی ناسک۔

الجواب بعون الملک والوھاب

زکوة صرف تین چیزوں پر واجب ہوتی ہے

(١) ثمن یعنی سونا ، چاندی ، نوٹ ،پیسہ

(٢) مال تجارت

(٣) چرائی کے جانور ،، اس کے علاوہ باقی کسی چیز پر زکوة نہیں

(فتاوی رضویہ ، جلد چہارم، ص: ۴٢٨)

اور کرائے پر چلنے والی بسوں اور ٹرکوں کی قیمت ان مذکورہ تین چیزوں میں سے نہیں ۔

لہذا ان گاڑیوں کی قیمت پر زکوة واجب نہیں ہوگی ۔ ہاں ان گاڑیوں کے ذریعہ ہونے والی آمدنی اگر نصاب برابر ہے اور اس پر سال بھی گزر چکا ہے تو اس کی آمدنی پر ضرور زکوة واجب ہے۔

اسی طرح جو گاڑیاں بیچنے کی نیت سے خریدی جاتی ہیں ان کی قیمت پر بھی زکوة واجب ہوگی اس لیے ایسی صورت میں یہ گاڑیاں مال تجارت کے زمرے آجائیں گی۔

(فتاوی فقیہ ملت ، جلد اول ، ص: ٣٠٦)

فقط : واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

کتبہ : العبد الفقیر الی ربہ القدیر محمد ساحل پرویز اشرفی جامعی غفرلہ القوی

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن