نششت براے تعزیت و ایصال ثواب
آج مورخہ ٢٣ مئی ٢٠٢٢ء کو صبح سویرے علامہ محمد ہاشم نعیمی مرادآبادی علیہ الرحمہ کے وصال پر ملال کی خبر ملتے ہی جامعہ نوریہ شام پور راے گنج اتردیناج پور، بنگال میں تعزیت اور ایصال ثواب کے لیے محفل منعقد کی گئی
جس میں استاذنا الکریم فقیہ النفس مناظر اہل سنت حضرت علامہ مفتی مطیع الرحمن مضطر رضوی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ نے جامع معقولات ومنقولات حضرت علامۂ موصوف مرحوم و مغفور رحمہ اللہ کی رحلت پر ملال و غم کا اظہار فرماتے ہوئے فرمایا کہ اس طرح اکابر علماے کرام کا رخصت ہوجانا یہ بتاتا ہے کہ قیامت بہت ہی قریب ہے۔
مفتی صاحب نے فرمایا کہ علامہ موصوف میرے استاد بھی تھے میں نے ان سے مرقات اور کافیہ پڑھی ہے انداز تدریس انتہائی متاثر کن تھا ۔
حضرت فقیہ النفس دامت برکاتھم العالیہ نے علامہ مرحوم کے لئے اپنی نگرانی میں بچوں سے قرآن خوانی بھی کروائی، پھر نعت و منقبت کے بعد حضرت ہی کےمختصر خطاب اور دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔
مولیٰ سبحانہ و تعالیٰ اس محفل کو قبول فرماے اور علامۂ موصوف مرحوم و مغفور رحمہ اللہ کے درجات میں بے پناہ بلندیاں نصیب فرماے اور ان کے اخلاف کو ان کا قائم مقام بناے۔ آمین بجاہ النبی الامین علیہ الصلوۃ والتسلیم۔