Saturday, April 13, 2024
Homeشخصیاتحسان الہند علامہ غلام علی آزاد بلگرامی کا ذکر جمیل

حسان الہند علامہ غلام علی آزاد بلگرامی کا ذکر جمیل

از غلام مصطفیٰ رضوی حسان الہند علامہ غلام علی آزاد بلگرامی کا ذکر جمیل نگارشاتِ حسان الہند اسلامی تاریخِ ہند کا شفاف آئینہ

ہندُستان کی تاریخ میں اپنے تحقیقی، فکری، روحانی، تاریخی، ادبی کارہائے علمیہ کے اعتبار سے حسان الھند علامہ میر سید غلام علی آزاد بلگرامی (متوفی ٢٤ ذی قعدہ ١٢٠٠ھ/١٥ ستمبر ١٧٨٦ء) کا اسمِ گرامی ممتاز حیثیت کا حامل ھے- آپ ساداتِ بلگرام شریف کے فردِ فرید ہیں- ساداتِ مارہرہ مطہرہ کا شجرۂ نسب بھی ساداتِ بلگرام شریف سے ملتا ہے- گویا مارہرہ مطہرہ و بلگرام شریف دونوں ہی نسبتوں کی آماج گاہ اور برکتوں کی جلوہ گاہ ہیں-

زکوٰة احادیث کے آئینے میں
زکوٰة احادیث کے آئینے میں
 

Donations Details
AlBarkaat Educational and Welfare Trust
A/C 45350100013943
IFSC Code
BARB0THAKIS
Bank of Broda Thakurganj Branch.

PhonePay & GooglePay Number
9905084119

पैसे भेजने के बाद आप हमें स्क्रीनशाट भेज कर ख़बर कर दें!
Call&WhatsApp
+91 9925055786
+91 9905084119

(١) حسان الہند علامہ میر سید غلام علی آزاد چشتی بلگرامی علیہ الرحمہ بارہویں صدی ہجری کے عظیم مؤرخ، محدث، عالم، شاعر اور سیاح ہیں- آپ نواب ناصر جنگ والی حیدرآباد کے استاذ ہیں-

(٢) بچپن ہی میں آپ کو خواب میں جلوۂ حبیبِ اعظم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل ہوا اور پھر تسکینِ قلب کے لیے زیارتِ حرمیَن طیبیَن کی جانب تنِ تنہا پروانہ وار نکل پڑے۔ اس کا تذکرہ اپنی تصنیف “ماثر الکرام” میں خود فرمایا ہے-

(٣) شہرِ محبت مدینہ مقدسہ میں شیخ محمد حیات سندھی مدنی سے علمِ حدیث کادرس لیا۔

(٤) فریضۂ حج ادا کیا اور کئی ماہ مکۂ مکرمہ میں قیام کیا،مقاماتِ مقدسہ اور اسلامی آثار کی زیارت سے شرف یاب ہوئے۔

(٥) علامہ آزادؔ بلگرامی ایک عظیم شاعر بھی تھے۔آپ کی شاعری کو ہندُستانی عربی ادب کا شاہکار کہا گیا ہے۔ بلکہ شعری و ادبی فہم و بصیرت اور تعمق و مہارت پر اہلِ عرب نے مقالات قلم بند کیے ہیں

-(٦) آپ کے عربی اشعار کی تعداد محققین نے سترہ ہزار (١٧٠٠٠)کے قریب شمار کی ہے، جو عربی ادب کی فنی لطافتوں اور صوفیانہ نغمگی سے پُرہے۔ یوں ہی آپ کی نعتوں میں بوصیری و سعدی اور جامی کا رنگ و آہنگ جھلکتا ہے، کیف و سرور اور فرحت و انبساط حاصل ہوتا ہے- بزمِ حیات میں محبت کی کرنیں پھیل جاتی ہیں- علامہ آزادؔ بلگرامی کی شاعری کا موضوع مدحتِ آقا صلی اللہ علیہ وسلم ہے،اسی لیے انہیں’’حسان الہند‘‘جیسے باوقاراور عظیم لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔

(٧) علامہ آزادؔ بلگرامی نے اپنی شاعری میں جابجا حب الوطنی کااظہار کیا ہے۔ طبعاً ہندی تھے فطرتاً عربی- جس کا اظہار اشعار میں خوب ہوتا ہے-

(٨) آپ نے سب سے پہلے اپنی نظم و نثر میں عظمتِ ہند کے نغمے گنگنائے ہیں۔ بلکہ ہند کی افادیت و اسلام سے رشتوں کی فصلیں اُگائی ہیں-

(٩) آپ کی تصانیف کے نام اس طرح ہیں:

١ – سبحۃالمرجان فی آثارِ ہندوستان (اس کا ایک ایڈیشن مصر سے مطبوع ہے)

  ٢- مآثرالکرام

   ٣ – شمامۃالعنبرماورد فی الہند من سیدالبشرصلی اللہ علیہ وسلم(شمامۃالعنبر کی اشاعت مع ترجمہ و تحقیق ڈاکٹر سید علیم اشرف جائسی نے دارالعلوم جائس سے کی۔)٤- بریلی شریف سے مآثرالکرام کی اشاعت عمل میں آئی ۔٥- مالیگاؤں سے “روضۃالالیاء” کی اشاعت سُنّی جمعیۃالعلماء کے زیر اہتمام ہوئی ۔

  (١٠) آپ کے عربی شعری دیوان سے متعلق ڈاکٹر سید علیم اشرف جائسی(پروفیسر مولاناآزاد نیشنل اردو یونی ور سٹی حیدرآباد) نے نشان دہی کی ہے کہ آپ کے صرف چار دیوان مطبوعہ ہیں۔

  (١١) قائد اہل سنّت علامہ ارشدالقادری کے فرزند مولانا ڈاکٹرغلام زرقانی(مقیم امریکہ)نے آپ کی عربی نگارشات پر مقالۂ تحقیق قلم بند کرکے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

  (١٢) علامہ آزادؔ بلگرامی نے بحیثیت شاعر و ادیب اور سیاح و مؤرخ اپنی علمی یادگاریں چھوڑی ہیں-

(١٣) بحیثیت محدث آپ نے بخاری شریف کی کتاب الزکاة تک کی شرح تحریر کی-

  (١٤) آپ نے عربی و فارسی میں سیرت اورہندوستان کی اسلامی تاریخ سے متعلق متعدد کتابیں تحریر فرمائیں جن سے آپ کی مؤرخانہ و محققانہ شان و عظمت اجاگر ہوتی ہے۔ بلکہ اسی سبب مورخ ہندی کہے جاتے ہیں- اولیاے ہند، سلاطین ہند اور رجال اسلام کی تاریخ قلم بند کی-

  (١٥) آج بھی علمی و ادبی تحریروں میں آپ کی تحقیق کوقولِ فیصل ماناجاتا ہے۔ بڑے بڑے مؤرخین آپ کی کتابوں کے حوالے نقل کرتے ہیں۔

  (١٦) علامہ آزادؔ بلگرامی ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے مگر بنیادی طور پر وہ ایک صوفیِ باصفا تھے۔ صاحب دل اور سرمد تھے-

  (١٧) علامہ آزادؔ بلگرامی! نے زندگی کے آخری ایام گوشہ نشینی میں گزارے۔ مدینۃالاولیاء خلدآباد میں خلیفۂ محبوب الہی حضرت امیر علاء سجزی رحمۃاللہ علیہ (جامع ملفوظاتِ محبوب الٰہی “فوائد الفواد”) کے مزار مبارک کے پہلو میں ایک قطعۂ اراضی خریدا، اس کا نام ’’عاقبت خانہ‘‘ رکھا۔ وصال سے کچھ دنوں قبل دکن کے صوفیا اور فقرا کی دعوت کی اور ذکر الٰہی میں مشغول ہوگئے۔ 

(١٨) ٢٤ ذی القعده ١٢٠٠ھ میں علم و فن کا یہ ماہ تاب اپنے کمالات کی تمام تر رعنائیاں بکھیر کر وصال کی لذت سے سرشار ہوگیا۔ آپ کا عرس ہر سال خلدآباد میں منایا جاتا ہے…

سیدی اعلیٰ حضرت نے فتاویٰ رضویہ میں آپ کا حوالہ ذکر فرمایا ہے… اسی نسبت سے مضمون کا اختتام اعلیٰ حضرت کے اس شعر پر کرتا ہوں:

آسماں عینک لگا کر مہر و ماە کی دیکھ لےجلوە انوار حق ھے صبح و شام بلگرام 

 ١٩ جون ٢٠٢٢ءمضمون کئی برسوں قبل تحریر ہوا… حال کے شامیانے میں بیٹھ کر بعض حذف و اضافے کی منزلیں طے ہوئیں… عرسِ حسان الہند کی ساعتوں میں تذکرۂ جمیل خوانِ مطالعہ کی نذر ہے

 

غلام مصطفیٰ رضوی

نوری مشن مالیگاؤں

804524449 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن