Tuesday, April 23, 2024
Homeحالات حاضرہدارالعلوم فیضان تاج الشریعہ ٹھاکر گنج میں یوم آزادی دھوم دھام سے...

دارالعلوم فیضان تاج الشریعہ ٹھاکر گنج میں یوم آزادی دھوم دھام سے منایا گیا

دارالعلوم فیضان تاج الشریعہ ٹھاکر گنج میں یوم آزادی دھوم دھام سے منایا گیا

رپورٹ : مولانا اویس رضا ، رکن : البرکات ٹرسٹ۔

البرکات ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ٹھاکر گنج کے زیر اہتمام دارالعلوم فیضان تاج الشریعہ میں 76ویں یوم آزادی بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ اچھوتے انداز میں منایا گیا۔

تقریباً ساڑھے دس بجے ملک عزیز کی شان ترنگا جھنڈا پہرایا گیا۔ ازیں قبل دارالعلوم کے طلبا اور اساتذہ صبح سے ہی تیاری میں مصروف رہے تمام طلبا نئے و اچھے کپڑے پہن کر چھوٹی چھوٹی جھنڈیاں ہاتھوں میں لے کر خوشی میں جھومتے ہوئے سارے ضروری کاموں کو انجام دیتے ہوئے نظر آئے

سارے جہان سے اچھا ہندوستان ہمارا

ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستان ہمارا

طلبا پڑھنے لگے تو سبھی کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ایک طالب علم نے یوم آزادی پر مختصر تقریر کی جس میں بھارت کی آزادی کے لیے قربان ہونے والے چند اہم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اور اپنی مختصر گفتگو میں مولانا اویس رضا قادری نے بھی جنگ آزادی کے مجاہدین و قائدین کو یاد کیا اور جس عظیم مقصد کے تحت ان لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی انہیں مقاصد پر عمل کرنے کرانے کا عزم و عہد لیا

آخر میں جنگ آزادی میں شہید ہونے والے تمام علماے کرام اور مسلمانوں کے لیے دعائے خیر کی گئی اور پھر مٹھائیاں تقسیم کرکے پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

شب قدر عنایات الٰہی کی مقدس رات
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن