Friday, July 26, 2024
Homeمخزن معلوماتدُنیا طلبی اور دین سے غفلت

دُنیا طلبی اور دین سے غفلت

دُنیا طلبی اور دین سے غفلت

پروفیسر سید سلیمان اشرف بہاری، سابق صدر شعبۂ علومِ اسلامیہ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ ایک صدی قبل تحریر فرماتے ہیں:

“افسوس ہے مسلمانوں کی بدعقلی اور خام کاری پر دُنیا طلبی اُن پر ایسی چھائی کہ دین کی تباہی اپنے ہاتھوں سے کرنے لگے اور اس کا احساس و شعور تک انھیں نہیں ہوتا کہ ہم کیا کر رہے ہیں- مسلمانوں کا حقیقی نصب العین دین و مذہب اللّہ تعالیٰ نے قرار دیا ہے- دُنیا ان کے پاس دین کی رونق اور مذہب کی خدمت کے لیے ہے- جب دین و مذہب ہی نہیں رہا تو ملعون ہے وہ سلطنت جو ایمان کے عوض میں ملے اور صدہا لعنت ہے اس حکومت پر جو اسلام بیچ کر خریدی جائے-“

(الرشاد، صفحہ 20، مکتبہ رضویہ لاہور طبع 1981ء)

شذرہ: پروفیسر مولانا سید سلیمان اشرف بہاری عظیم مفکر اور دانش ور تھے- اعلیٰ حضرت کے فیض یافتہ اور شاگرد تھے- خلیفۂ اجل تھے- ایک صدی قبل چلنے والی اُن تحریکات سے متنفر تھے، جو گاندھی کی آندھی میں اپنے دین و مذہب سے مسلمانوں کو دور لے جا رہی تھیں

1920ء اور 1921ء میں آپ نے مسلمانوں کو بیداری کا پیغام دیا- ہندوؤں کی احیائی تحریکوں کے زیرِ اثر مسلم لیڈروں کی اشتراک و انضمام کی کوششوں پر شدید تنقید کی- اسلامی تہذیب و تمدن اور اپنی شناخت و روایات کی پاسداری کا احساس و شعور دیا- دُنیا طلبی کے لیے دین کا دامن ہاتھ سے نکل رہا تھا؛ پروفیسر سید سلیمان اشرف نے مشرکین کی غلامی سے نکل کر شاہراہِ دین پر ثابت قدمی کا جذبہ بیدار کیا- سلام ہو ایسے عمائدین پر جنھوں نے آندھیوں کی زَد پر شمعِ دین روشن رکھی اور عزیمت کی بزم آراستہ کی:

ہے وہی تیرے زمانے کا امام برحق

جو تجھے حاضر و موجود سے بیزار کرے

غلام مصطفیٰ رضوی

نوری مشن مالیگاؤں

شب قدر عنایات الٰہی کی مقدس رات
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن