منقبت درشانِ صدّیقِ اکبر رضی اللہ عنہ ،، بموقع وصال پاک ٢٢۔جمادی الاٰخرہ
کلام ۔فیاض احمد فاٸزبرکاتی مصباحی خادم درس وافتا
دارالعلوم حبیبیہ گلشن رضاراٸےبریلی یوپی انڈیا
بیاں ہو کس زباں سے مرتبہ صدّیقِ اکبرکا
خدانےخودکیا ہے تذکرہ صدّیقِ اکبرکا
نبی کے بعد پہلامرتبہ صدیقِ اکبرکا
نبوت کے سواہرمرتبہ صدیق اکبرکا
امامت میں خلافت میں صداقت میں سخاوت میں
صحابہ میں ہے پہلامرتبہ صدیق اکبرکا
وہ غارِ ثور وہ محبوب کاسر واہ وہ زانو
وہ ثانی اثنین کاعہدہ بڑاصدیق اکبرکا
ہیں یارِ غارویارِ قبرویارِدین ودنیابھی
صحابہ میں ہے ایسامرتبہ صدیقِ اکبرکا
کیالشکراسامہ کاروانہ شورشوں میں بھی
اُحُد سےبھی بڑاتھاحوصلہ صدیق اکبرکا
نہ چھوڑوں گاوہ رسّی بھی جودی سرکارکوجس نے
تھامنکرین پریہ فیصلہ صدیق اکبرکا
زکٰوةِ شرعی کے منکرکی خوب سرکوبی کرنے میں
صحابہ میں نہیں تھادوسراصدیق اکبرکا
نبی پرجان ومال اولاد اورحسب ونسب سب کچھ
تھاہرلمحہ ہراک ساعت فداصدیق اکبرکا
ہے شیخینِ صحابہ کی فضیلت ہرصحابی پر
اور ان دونوں میں بھی رتبہ بڑاصدیق اکبرکا
علی مولٰی میرے مولٰی فداہے جان ودل ان پر
مگران سے بھی ہے رتبہ بڑاصدیق اکبرکا
تبّرہ باز مومن ہونہیں سکتاشریعت میں
جہنم میں ہے جو شاتم بناصدیق اکبرکا
جو ہے صدیق کامنکر وہ ہے قرآن کامنکر
وہ دوزخ میں ہےجودشمن بناصدیق اکبرکا
ہے افضلیت علامت سنّیت کی ہرزمانے میں
ہراک سنّی رہاعاشق سداصدیق اکبرکا
ہے قاٸل افضلیّت کاسدافیّاض احمد بھی
جواس کےپاس ہے وہ ہےعطاصدیقاکبرکا
یہ افضلیت میری ثابت ہے سب قرآن وسنّت سے
بیاں فائزسے کیاہوگابھلاصدیق اکبرکا
نتیجہ فکر
فائزبرکاتی
ان مضامین کو بھی پڑھیں