حالات حاضرہ

حضرت فخر المشائخ کے وفات سے جہان سنیت مبتلاے حزن وغم

حضرت فخر المشائخ کے وفات سے جہان سنیت مبتلاے حزن وغم : مفتی قاضی فضل رسول مصباحی

فخر المشائخ کے وفات
حسرت آیات سے جہان سنیت تصویر حزن وغم ہے ہر آشنا کی زبان پر کلمات ترجیع بے ساختہ جار ی ہے ،دنیاۓ تصوف و طریقت میں برسوں ایک خلا سی کیفیت محسوس کی جاے گی

حضور مخدوم سمناں کے نافع خلائق تبرکات کی تدوین کا شرف آپ کا عظیم کار نامہ ہے ،معوذین ومستفیدین رہتی دنیا تک ان سے نفع اندوز ہوتے رہیں گے اور آپ کی یہ شاہکار تالیف “عملیات اشرفی” کے جلو میں تمام اذہان و قلوب کو رخشندہ وتابندہ رکھے گی

حضرت کے انتقال سے ملت کا جو خسارہ ہواہے اللہ سے دعا ہے کہ اس کی تلافی فر ماۓ اور متعلقین و متوسلین کو صبر واجر ،اوران کی تربت کو رحمت ونور سے معمور فرماۓ،مذکورہ باتیں ماہر اسلامیات ،دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم بر گدہی کے استاذ مفتی قاضی فضل رسول مصباحی نے ایک پریس ریلیز میں بتائیں ۔

بقیۃ السلف ،تلمیذ ملک العلما مفتی قاضی نور پرویز رشید ی شہجنہ،علامہ شیر محمد قادری پرنسپل دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم بر گدہی ،مہراج گنج، مفتی قاضی فضل احمد مصباحی قاضئ شرع ضلع کٹیہار ،مفتی قاضی شہید عالم رضوی جامعہ نوریہ بریلی شریف،مولانا قاضی خطیب عالم رضوی دارالعلوم وارثیہ لکھنؤ

مفتی شمیم احمد نوری استاذ دارالعلوم انوار مصطفی سہلاؤ شریف راجستھان ،مولانا فیاض عالم مصباحی استاذ دارالعلوم محبوب یزدانی بس کھاری کچھوچھہ شریف،مفتی مشتاق احمد امجدی ازہری دار الافتاء ناسک مہاراسٹر، مولانا کاتب ذوالقرنین ،قاری توصیف رضا صفوی ، مولانا قاضی فضیل احمد سراجی، مولانا محبوب البر کاتی

مولانا محمد فضیل اعلی پوکھر،مولانا ابرار عالم مصباحی نائب صدر مرکزی اصلاحی رویت ہلال کمیٹی دفتر سالماری کٹیہار مفتی رضا ء المصطفی مصباحی ،مولانا حسیب الرحمن رضوی بنارس،مولانا معراج عالم رضوی خازن اصلاحی رویت ہلال کمیٹی دفتر سالماری،کٹیہار ،ماسٹر شاکر عالم اعظم نگر ،ماسٹر قاضی ہدایت رسول،ماسٹر قاضی محب الرسول شہجنہ، وغیرہ درجنوں علما و دانش وروں نے مرحوم کے جنت مکیں ہونے،اور پس ماندگان کے لیے صبر واجر کی دعائیں کی ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published.

*