Tuesday, May 21, 2024
Homeحالات حاضرہشرم نبی خوف خدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

شرم نبی خوف خدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

شرم نبی خوف خدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

از قلم : شیر محمد مصباحی

Mcoin, Bitcoin, Cryptocurrency

“ڈیجیٹل کرنسی سے خرید و فروخت ناجائز ہے” یہ سنتے ہی خدا کا خوف کھا کر بہت سے عام نوجوان بھائیوں نے اس سے توبہ کر لی ۔لیکن افسوس ان نام نہاد علما پر جو ڈھٹ ہو کر اس ناجائز مشن کی امامت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ آج انھیں علما کو دلیل بنا کر سیکڑوں افراد اس میں شامل ہوئے اور ہو رہے ہیں۔

ڈیجیٹل کرنسی کا چلن ناجائز محقق مسائل جدیدہ مفتی محمد نظام الدین رضوی نے بہت پہلے کرپٹو کرنسی یا ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق حکم شرع بیان کیا تھا

اس کرنسی کے ذریعے خرید و فروخت کرنا جائز نہیں ہے۔ کیوں کہ شرعی نقطہ نظر سے یہ آپ کے قبضے میں نہیں ہے اورنہ ہی حکومت اس کی ضمانت دیتی ہے۔ اس میں ضرر اور دھوکہ ہے اس لیے یہ جائز نہیں۔ ہاں اگر حکومت اس کی ضمانت دے تو کاغذ کے نوٹ کی طرح اس کا استعمال بھی جائز ہوگا۔

غلط فہمی یا تجاہل عارفانہ

کرپٹو کرنسی سے آنے والی آمدنی پر گورنمنٹ نے تیس فی صد ٹیکس لاگو کیا ہے۔ اسی کو بنیاد بنا کر بعض نام نہاد علما جان کر یا انجانے میں قوم کو دھوکا دے رہے تھے کہ دیکھو اب تو حکومت بھی بٹ سکے (bitcoin ) کا سکہ مان رہی ہے۔ یوں اپنے زعم میں (معاذ اللہ) اسے حلال جان کر بڑی خوش فہمی میں مبتلا تھے۔ لیکن اب مرکز عقیدت بریلی شریف سے بھی اس کے عدم جواز پر مہر ثبت ہوا جو آپ کے سامنے ہے۔

بے شک رب کا فرمان ہے: اَلَّذِیْنَ ضَلَّ سَعْیُهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ هُمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ یُحْسِنُوْنَ صُنْعًا(104) وہ لوگ جن کی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں برباد ہو گئی حالانکہ وہ یہ گمان کررہے ہیں کہ وہ اچھا کام کررہے ہیں

وَزَیَّنَ لَهُمُ ٱلشَّیۡطَـٰنُ أَعۡمَـٰلَهُمۡ فَصَدَّهُمۡ عَنِ ٱلسَّبِیلِ وَكَانُوا۟ مُسۡتَبۡصِرِینَ۔ (سورہ عنکبوت)

اور شیطان نے انہیں ان کے کرتوتوں کو سنوار کر دکھایا اور انہیں راه حق سے روک دیا باوجودیکہ یہ ہوشیار لوگ تھے۔ افسوس ان دنیا پرست علما و ائمہ پر جو سب کچھ جان کر بھی پیش پیش ہیں اور اپنے اپنے حلقے میں اس کی دعوت و تبلیغ اور امامت کا فریضہ بھی بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں ۔

شرم نبی خوف خدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

پھر یہ فرمان صادق آیا: يأتي على الناس زمان همتهم بطونهم، وشرفهم متاعهم، وقبلتهم نساؤهم، ودينهم دارهم و دنانيرهم، أولئك شر الخلق، لا خلاق لهم عند الله”

لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا کہ ان کا مقصد ان کا *”پیٹ”* ہوگا اور دولت ان کی عزت ھوگی، عورت ان کا قبلہ ھوگا، “روپیہ انکا دین ہوگا وہ بدترین لوگ ہوں گے”

کرپٹو کرنسی ایک دھوکا اور از قسم جوا جوئے کا شرعی حکم اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلِ سنّت، امام اَحمد رضا خان فتاویٰ رضویہ جلد 21 صَفْحَہ 156پر فرماتے ہیں: ”جُوا بھی بَنَصِِّ قَطْعِیِ قرآن حرام ہے۔“ جوئے سے حاصل ہونے والی رقم بھی حرام ہے چناں چہ فتاوٰی رضویہ جلد 19 صَفْحَہ 646 پر ہے: سُود اور چوری اورغَصَب اور جُوئے کا روپیہ قطعی حرام ہے۔“ جس نے نَردشَیر سے جُوا کھیلا تو گویا اُس نے اپنا ہاتھ خنزیر کے گوشت اور خون میں ڈبویا۔

(ابنِ ماجہ، ج4 ص231، حدیث:3763)

جوشخص نَرد کھیلتا ہے پھر نماز پڑھنے اٹھتا ہے،اس کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو پیپ اور سؤر کے خون سے وضو کر کے نماز پڑھنے کھڑا ہوتا ہے۔ (مسندامام احمد،ج 9، ص50، حدیث:33199)

میرے بھائی مقدر کا رزق مل کر رہے گا۔ حصول رزق میں بہر صورت شریعت کا پاس و لحاظ کریں اور خدا کا خوف کریں!

از قلم : شیر محمد مصباحی

shermohammad92misbahi@gmail.com

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن