تلاوت قرآن مجید کے فضائلتلاوت قرآن مجید میں بے شمار فضائل ہیں کیونکہ یہ اللہ تبارک و تعالی کا کلام ہے ۔اسلام واحکامِ اسلام کا مدلل بیان ہے قرآن مجید میں۔قرآن مجید کی تلاوت سے قلوب و اذہان کو سکون حاصل ہوتا ہے ۔روحانی اطمینان میسر ہوتا ہے آسان لفظوں میں یوں سمجھ لیں کہ تلاوت قرآن مجید روح کی غذا ہے ۔ تلاوت قرآن مجید سے انسان اپنے رب تک قرب حاصل کر لیتا ہے ۔احادیث مصطفی ﷺ کی روشنی میں پڑھیں ۔حدیث نمبر ۱حضرت عثمان غنی رضی اللہ تبارک و تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور قرآن سیکھائے۔ بخاری )حدیث نمبر ۲حضرت عمر رضی اللہ تبارک و تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺنے فرمایا کہ اللہ تعالی اس کتاب یعنی قرآن مجید سے بہت اے لوگوں کوبلند کرتا ہے ۔اس کتاب سے بہتوں کو نیچے کرتا ہے ۔یعنی جو اس پر ایمان لاتے اور عمل کرتے ہیں ان کے لئے بلندی ہے اور دوسروں کے لئے پستی ہے ۔(مسلمحدیث نمبر۳حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ حضور اکرم ﷺفرمایا کہ جو قرآن مجید پڑھنے میں ماہر ہے وہ کراما کاتبین کے ساتھ ہے ۔جو قرآن مجید رک رک کر پڑھتا ہے اور وہ اس پر شاق بھاری مشکل ہے اس لئے ڈبل دو اجر ہے ۔( بخاری
حدیث نمبر۴حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تبارک و تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول اللہ ﷺ نے کی جو کوئی صاحب ایمان شخص قرآن مجید کا ایک حرف پڑھے گا اس کو ایک نیکی ملے گی ۔جو دس حرف پڑھے گا اس کو دس نیکی ملے گی اور ایک نیکی دس نیکی کے برابر ہوگی ۔الم ۔ میں تین حرف۔( ترمذی۵حدیث نمبرحضرت معاذ جہنی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے قرآن مجید پڑھا اور اس پر عمل کیا اس کے والدین کو قیامت کے دن تاج پہنایا جائے گا ۔جس کی روشنی سب سے اچھی ہوگی ۔(ابوداود