Sunday, September 8, 2024
Homeعظمت مصطفیٰخوشبوئے مصطفی ﷺ

خوشبوئے مصطفی ﷺ

خوشبوئے مصطفی ﷺ رسول اکرم صاحب جود و کرم سرور کائنات فخر موجودات سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصف امام اہل سنت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کے نعت شریف ان کی مہکنے دل کے غنچے کھلا دئیے ہیں ۔جس راہ چل دئیے ہیں کوچے بسا دئیے ہیں سے کر رہے بعنوان خوشبوئے مصطفی ﷺ آپ خود پڑھیں اور اپنے دوست و احباب کو شئیرکریں غلطی ہو تو اصلاح فرمائیں۔خوشبوئے مصطفی ﷺ کی یہ قسط ششم ہے

 

  چمپا وچنبلی کی حقیقت 

 

رسول کائنات فخر موجودات ﷺ کا فرمان عالی شان ہے کہ معراج کی رات یعنی خالق کائنات کی بارگاہ یزدی میں جانے کی رات ہمارے لئے جو جنتی سواری پیش کی گئ جس کو براق کہتے ہیں ۔

براق جب تیز رفتاری کے ساتھ منزل طے کرنے لگی جس کے سبب براق کے جسم سے پسینے کے قطرات ٹپکے ان قطروں سے اللہ رب العالمین نے چمپا گل زرد و حضرت جبریل علیہ السلام کے پسینے کے
قطرات سے  چنبلی پیدا فرمایا  
                 

               سرخ گلاب کی حقیقت

 
نبئ رحمت باعثِ تخلیق کائنات ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ معراج کی رات جب ہم  اپنے رب سے ملاقات کے بعد روئے زمین پر تشریف لائے تو میرے جسم اقدس سے پسینے کے قطرات زمین پر گرے
جس سے زمین وجد ومستی میں آگئ اور فرحت انبساط میں زمین  ہنس پڑی اور اس نے اس سے سرخ گلاب کے پھول کو اگایا ۔
مختار کائنات ﷺ فرماتے ہیں کہ جو میری خوشبو کو سونگھنا چاہے وہ گلاب کے پھول کو سونگھے ۔
 مواہب لدنیہ میں ابو الفرح نہروانی سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ ارشادات مصطفی ﷺ سے  جہاں نبی کریم ﷺ  کے فضل و کرم کا  پتہ چلتا ہے وہیں پر نبئ دوجہاں ﷺ کے  مختار کل ہو نے  کا علم ہوتا ہے ۔
اور پروردگار عالم نے جو اپنے حبیب مکرم ﷺ کو بے شمار انعامات سے نوازا ان کا بھی حقیقی ثبوت ملتا ہے 
کیا آپ کو  جنت الفردوس عطر پسند ہے تو پھر دیر کیوں ابھی آڈر کریں ۔       ۔۔ کلک کریں 
       جنت الفردوس عطر                                                       
 
                            جہاں بانی عطا کردیں بھری جنت ہبہ کردیں 
                      نبی مختار کل ہیں جس کو جو چاہیں عطا کردیں 
خوشبوئے مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے ساری کائنات معطر ہوگئ ،نوری فرشتوں کی جماعت ،حوران جنت ، جنت کی بہاریں نبی ﷺ کی خوشبو سے مہک اٹھی
آج جو پھولوں میں خوشبو ہے تو نبی ﷺکے پسینے کا صدقہ ہے مشک وعنبر میں خوشبو برقرار ہے تو نبی مطہر ﷺکے خوشبو کی برکت ہے اور آل رسول جو مہک رہے ہیں یہ
بھی نبئ پاک ﷺ کے پسینے کی خوشبو ہے ۔ نبی کریم ﷺ کا سچا عاشق جب کسی اجنبی اولاد رسول ﷺ سے ملاقات کرتے ہیں یا پاس سے گزرتے ہیں تو خوشبوئے مصطفی ﷺ سونگھ کر انھیں  وہ عزت ومقام دیتے ہیں جو قیامت تک ایک مثال قائم کر دیتے ۔
عاشق صادق نے اپنے نبی ﷺ کی خدمت اقدس میں اپنی عقیدت کا نذرانہ یوں پیش کیا  
ان کی مہکنے دل کے غنچے کھلا دئیے ہیں
جس راہ چل دئیے ہیں کوچے بسا دئیے ہیں
 

جاری

خوشبوئے مصطفی ﷺ کے باقی قسطوں کو پڑھنے کے لئے نیچے کلک کریں
قسط : اول
قسط : دوم
قسط : چہارم
قسط : سوم
قسط : پنجم

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

2 COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن