Friday, April 19, 2024
Homeعظمت مصطفیٰخوشبوئے مصطفی ﷺ KHUSHBOOWE MUSTFA

خوشبوئے مصطفی ﷺ KHUSHBOOWE MUSTFA

خوشبوئے مصطفی ﷺ KHUSHBOOWE MUSTFA   گزشتہ سے پیوستہ قسط پنجم۔

امام الکلام کلام الامام  امام اہل سنت سیدی سرکار اعلی حضرت  امام احمد رضا خاں  قدس سرہ کا مشہور  نعتیہ کلام۔ ان کی مہکنے دل کے غنچے کھلا دئیے ہیں  جس راہ چل دئیے ہیں کوچے بسا دئیے ہیں۔
امام اہل سنت سیدی سرکار اعلی حضرت قدس سرہ کے اسی کلام سے نبئ رحمت، مالک جنت،خالق کے حبیب، رسول امم ، نبئ محتشم، صاحبِ جودوکرم ہمارے آقا و مولی ﷺ کا تعریف وتوصیف خاص طور پر سرکار دو عالم ﷺ کے خوشبوئے مصطفی ﷺ  کا ذکر جمیل کر رہےہیں آقائے نامدار حبیب پروردگار ﷺ کے جسم اقدس سے نکلنے والے پسینے اور ان پسینوں سے جو خوشبو نکلتی تھی  ان ہی خوشبووں کو ہم خوشبوئے مصطفی ﷺ کے عنوان سے قلمبند کرتے ہیں اور  اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہیں ۔

   بیتِ آمنہ میں خوشبوئے مصطفی ﷺ

حضرت امام زُرقانی اپنی کتاب مواہب لدنیہ میں لکھتے ہیں کہ حضرت سیدہ آمنہ خاتون رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ جب میرا بیٹا محمدﷺ پیدا ہوا اور جب  میری نگاہ  ان پر پڑی تو آنکھیں چکا چوند ہوگئیں۔
کیونکہ ان کا چہرہ چودہویں کے چاند  کی طرح چمک رہا تھا اس کے علاوے  ان کی آنکھوں میں سرمہ لگا ہوا تھا ، بالوں میں کنگھا کیا ہوا تھا ، ناف کٹا ہوا تھا ، ختنہ کیا ہوا تھا ، غسل دیا ہوا تھا اور ان کے جسم اطہر سے مشک وعنبر نیز کستوری کی خوشبو پھوٹ رہی تھی ۔
نبی کریم ﷺکے جسم اطہر مشک وعنبر سے زیادہ خوشبو والا تھا تبھی تو آپ کی پیدائش پر سارا ماحول خوشبووں سے  بھر گیا
 
صاحب معارج النبوہ لکھتے ہیں
کہ نبی کریم ﷺکی پیدائش کے وقت سیدہ آمنہ خاتون رضی اللہ عنھا کو خوف و ڈر کا غلبہ ہوا اور آپ کے بدن سے جو  پسینے کے قطرات ٹپکے اس سے بھی کستوری کی خوشبو آرہی تھی ۔
 

        حضرت حلیمہ سعدیہ کا قبیلہ خوشبو والا

حضرت حلیمہ سعدیہ کا بیان ہے کہ جب ہم آمنہ کے لال حضرت محمد ﷺ کو لے کر اپنے قبیلے بنو سعد میں پہنچے تو ان کے آنے کی برکت سے صرف  میرا گھر خوشبو والا  نہیں ہوا تھا بلکہ قبیلہ بنو سعد کے ہر ہر گھر سے کستوری کی خوشبو آرہی تھی اور اردگرد کا ماحول معطر یعنی خوشبو والا ہوگیا تھا ۔
رسول کائنات ﷺ  جب اپنا  مبارک دستِ کرم کسی بچے کے سر پر پھیر دیتے تو وہ بچہ اپنے ہم عمر بچوں میں ممتاز وخوشبو والا ہو جاتا ۔
ایک روایت میں ہے کہ جب کوئ شخص آپ سے مصافحہ کرتا تو آپ کے دست پاک سے مس ہونے کی برکت سے وہ شخص پورا دن  اپنے ہاتھوں سے خوشبو سونگھتا رہتا تھا ۔
 
 

                            جسم اقدس سے خوشبو 

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ حضور اکرم ﷺ کے جسم اقدس سے جب پسینہ نکلتا تھا تو آپ کے جسم اقدس  پر پسینے کے قطرات موتیوں کی طرح چمکدار ہوتا تھا اور ان چمکدار موتیوں سے خوشبو نکلتی تھی
جس کی خوشبو مشک وعنبر سے زیادہ خوشبو والا ہوتا تھا ۔ بروایت ابو نعیم۔
ام المومینین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کی روایت سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی کہ آپ کا جسم اقدس خوشبو والا تھا جس سے پورا مدینہ طیبہ مستفیض ہوا کرتا تھا
 
یہی وجہ ہے کہ آپ کے اصحاب آپ کی تلاش میں کسی سے راستہ معلوم نہیں کیا کرتے تھے بلکہ خوشبوئے مصطفی ﷺ سونگھتے سونگھتے آپ تک پہنچ جایا کرتے تھے اور آج بھی گمگستگان راہ اپنی منزل تک رسائی حاصل کر رہے ہیں ۔
اب  امام  اہل سنت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کا وہ  شعر پڑھیں اور آقاء دوجہاں سید انس وجاں سردار کون ومکاں سیاح لامکاں  ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت و محبت کا خراج پیش کریں ۔
 

    ان کی مہکنے دل کے غنچے کھلا دئیے ہیں 

   جس راہ چل دئیے ہیں کوچے بسا دئیے ہیں 

مزید پڑھیں

 

خوشبوئے مصطفیﷺ
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن