Thursday, March 28, 2024
Homeنعتچمک تجھ سے پاتے ہیں

چمک تجھ سے پاتے ہیں

 کلام الامام امام الکلام سیدی اعلی حضرت قدس نے اپنے آقا حضور سید ابرار شہنشاہ ذی وقار ﷺ کی شانِ اقدس میں نعت پاک چمک تجھ سے پاتے ہیں تحریر کیے ہیں۔

چمک تجھ سے پاتے ہیں 

  نبئ رحمت باعث تخلیق کائنات ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے اپنے نور سے میرے نور یعنی نور محمد ﷺ کو پیدا فرمایا اور اسی نور محمد ﷺ سے پوری کائنات کو زندگی ملی۔
 
اسی کو امام اہل سنت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کس خوب صورتی کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے۔ پورا کلام پڑھیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں 

 

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے 
میرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے
 
برستا نہیں دیکھ کر ابر رحمت
بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے
 
مدینے کے خطے خدا تجھ کو  رکھے
غریبوں فقیروں کو ٹھہرانے والے
 
تو زندہ ہے واللہ تو زندہ  ہے واللہ
مرے چشم عالم سے چھپ جانے والے
 
میں مجرم ہوں آقا مجھے ساتھ لے لو
کہ رستے میں ہے جا بجا تھانے والے
 
حرم کی زمیں اور قدم رکھ کے چلنا
ارے سر کا موقع ہے اوجانے والے
 
چل اٹھ جبہ فرسَا ہو ساقی کے در پر
درِ جُود اے میرے مستانے والے 
 
تیرا کھائیں تیرے غلاموں سے الجھیں
ہیں منکر عجب کھانے غرانے والے
 
رہے گا یوں ہی ان کا چرچا رہے گا 
پڑے خاک ہو جائیں جل جانے والے
 
اب آئی شفاعت کی ساعت اب آئی
ذراچین لے میرے گھبرانے والے
 
رضا نفس دشمن ہے دم میں نہ آنا
کہاں تونے دیکھے ہیں چندرانے والے
 
ان مضامین کو بھی پڑھیں 
 
 

چمک تجھ سے پاتے ہیں

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن