از:اللہ بخش امجدی،جالنہ فلم محمد دی میسینجر آف گاڈ پرروک لگائے گورنمنٹ
فلم محمد دی میسینجر آف گاڈ پرروک لگائے گورنمنٹ
یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ دنیا میں بے شمار مذاہب موجود ہیں. لیکن مذہب اسلام اپنی تمام تر آفاقی ورحانی،حقیقی قوت کی وجہ سے پوری دنیا میں پھیلتا چلاجارہا ہے.
دوسری طرف دشمنان اسلام مذہب اسلام کو بدنام کرنے کے لیے طرح طرح کے حربے استعمال کررہے ہیں.
انہیں ناکام عزائم کی تکمیل کے لیے فلم “محمد دی میسینجر آف گاڈ” ریلیز ہونے جارہی ہے. جومسلمانان عالم کے لیے نہایت شرمندگی کی بات ہے. اور عظمت رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے منافی ہے.
مذکورہ فلم کا ڈائریکٹر ایران کا ماجد مجیدی ہے. اور ایران کے مشہور آرٹسٹوں نے اس میں حصہ لیا ہے. اور موسیقی دھن ہندوستان کے مشہور موسیقار “اے آر رحمن “نے انجام دی ہے.۲۱/جولائی کوہندوستان میں ریلیز کرنے کی تیاری ہےـ
اس فلم سے کروڑں مسلمانوں کو مذہبی ٹھیس پہنچی ہیں ـ اور شدید تکلیف ہوئی ہے کیونکہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا مگر توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کبھی برادشت نہیں کرسکتا
ہم حکومت ہند سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ فلم پر پابندی عائد کی جائےورنہ مسلمان سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے
اور “اے آر رحمن”پر توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر مدد کرنے کی وجہ سے مقدمہ درج کیا جائے اور تمام خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے
نیز حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ ایسا قانون بنائے کہ کوئی بھی کسی مذہبی پیشواکی توہین نہیں کرے گا. اگر توہین کی گئی تو اس کو سخت سے سخت سزا دی جائے.اور حکومت ہند کے توسط سے پوری دنیا میں پابندی کامطالبہ بھی کرتے ہیں.اگرہمارے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو ہم قانونی اور دیگر راستے اختیارکرنے پر مجبور ہوں گے
زندگی یہ نہیں ہے کسی کے لیے
زندگی ہے نبی کی نبی کے لیے
ناسمجھ مرتے ہیں زندگی کے لیے
جینامرنا ہے سب کچھ نبی کے لیے
از: اللہ بخش امجدی،جالنہ
رکن تحریک فروغ اسلام شعبہ نشرواشاعت
قصیدتان رائعتان ،تعارف و جائزہ : اس کو بھی پڑھیں