Friday, November 22, 2024
Homeشخصیاتتحفہ رواسیہ رفاعیہ

تحفہ رواسیہ رفاعیہ

تحفہ رَوَّاسیہ رفاعیہ سلسلہ مبارکہ رِفاعیہ کے جلیل القدر بزرگ، مجدد ملت محمدیہ

سیدی امام محمد مہدی الرواس الصیادی الرفاعی(متوفیٰ1287ھ) قدس اللہ سرہ کی دس قیمتی نصیحتیں۔

ترجمہ: مولانا مدثر جمال رفاعی تونسوی،بہاول پور، پاکستان

۔ (1)اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس مت ہو۔

۔(2)اپنے اعمال کا تَرازو اپنے ہاتھ میں رَکھ۔ (یعنی اپنے اعمال کا خود محاسبہ کرتے رہو)۔

۔(3)نیکیوں کی کثرت کر!۔

۔(4)جتنا ہوسکے کم سے کم بُرائیاں کر!۔

۔(5)تو اگرچہ معصوم نہیں ہے پھر بھی کوشش کرکہ تجھ سے بُرائی نہ ہو، کیوں کہ بُرائیاں بارگاہِ ربانی میں حاضری سے رکاوٹ بنتی ہیں۔

۔(6)اگر تُجھے نیکی کی توفیق ہو تواللہ تعالی کی اس توفیق کے ساتھ خوش ہو۔

۔(7)اگر توبُرائی اورگناہ میں مبتلا ہوجائے تو اپنے آپ پر رو۔

۔(8)اللہ تعالیٰ سے کثرت کے ساتھ مغفرت طلب کیا کر، کیوں کہ وہی گناہوں کو معاف کرنے والا، عیوب کو چھپانے والا اور تنگیوں کو دور کرنے والا، اور غیب سے اپنے بندوں کے دِلوں پر نور کا فیضان فرمانے والا ہے۔

۔(9)اپنے نبی اعظم ﷺ کو اللہ تعالی کے ہاں اپنے قرب کے لیے وسیلہ بنا۔

۔(10)اپنے نبی اعظمﷺ پر درود وسلام کے ذریعے اپنے دِل کو باغ بنا، اور اپنی خلوت و جلوت میں اس دُرود و سلام کی کثرت کر۔ (الدرۃ البیضاء للامام محمد مہدی الرواس الرفاعی بتحقیق الشیخ عبدالحکیم بن سلیم عبدالباسط۔ ص63)۔

اس کو بھی پڑھیں : حضرت شیخ سید احمد کبیر رفاعی رحمۃ اللہ علیہ : احوال و معارف

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن