Thursday, July 25, 2024
Homeمنقبتشہنشاہ مدینہ کی عطا ہے مفتیٔ اعظم

شہنشاہ مدینہ کی عطا ہے مفتیٔ اعظم

منقبت مفتئ اعظم عالم اسلام ہم شبیۂ غوث اعظم حضور مصطفےرضاخاں رضی اللہ عنہ شہنشاہ مدینہ کی عطا ہے مفتیٔ اعظم

در احمد رضا خاں سے ملا ہے مفتی اعظم
اسی باعث سبھوں سے ہی جدا ہےمفتئ اعظم

تمہیں معلوم کیا لوگو کہ کیا ہے مفتئ اعظم
غریبوں بے سہاروں کی صدا ہے مفتئ اعظم

یقینا پیکر زہد وصفا ہے مفتئ اعظم
ہوئے مقبول دربار خدا ہے مفتئ اعظم

غلام مفتئ اعظم کے دل سے یہ صدا آئی
شہنشاہ مدینہ کی عطا ہے مفتئ اعظم

یقیناً مفتئ اعظم کے عاشق کی صدا ہےیہ
مرے ایمان کی بےشک بقاہےمفتئ اعظم

بشر اپنی طرح آقا کو کہتے ہو لعینوں تم
تمہاری زیست کی خاطر قضا ہے مفتئ اعظم

کسی درکی تمنا کیوں رہےسبطین کےدل میں
خدائے لم یزل نے جب دیا ہے مفتئ اعظم

از.محمد سبطین مرتضوی کشن گنجوی

+91 86958 82367

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

 

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن