از قلم : محمد ایوب مصباحی مشق مضمون نگاری قسط ششم
مشق مضمون نگاری قسط ششم
۔ (۶) کامل وقفہ/ختمہ(۔)جسے انگریزی زبان میں
full stop
کہاجاتاہے۔یہ مکمل جملے کے خاتمے کے بعد آتاہے ۔جیسے:مقالہ نگاری ایک مستقل فن ہے۔وغیرہ۔ لہذا اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ صرف شرط، مبتدا، یا تمنی و ترجی کے آخر میں نہ لگایا جائے بلکہ جملہ شرطیہ میں جزا کے بعد، اسمیہ میں خبر کے بعد لگایا جائے اور تمنی و ترجی کے لیے مستقل ایک علامت “فجائیہ”(جسے
note of exclamation
بھی کہا جاتاہے )موجود ہے لہذا اسی کا استعمال کیا جائے۔
جیسے:کاش! ہم بھی نینی تال کی سیر کرتے۔ شاید! وہ آج ہم سے ملنے آرہا ہے۔ وغیرہ۔ تمنی وترجی کے آخر میں علامتِ فجائیہ کا صرف ہمارا نظریہ ہے قارئین کا اس سے اتفاق ضروری نہیں ۔لیکن یہ بات ہم نے اس بنیاد پر کہی کہ علامتِ فجائیہ میں دل کی کیفیت کا اظہار ہوتاہے اور”کاش! “و”شاید” میں بھی کچھ نہ کچھ دل کی کیفیت کا ظہور ہوتاہے۔
یہی علامت(۔)انگریزی مخففات کے اول وآخر میں بھی آتی ہے ۔جیسے:پی۔ایم۔نریندر مودی، سی۔ایم۔اروند کیجریوال، ڈی۔ایم۔اقبال انصاری، پی۔سی۔او۔اورایس۔ٹی۔ڈی۔وغیرہ۔
قارئین ! یہاں ہم نے کئی مثالیں اس لیے پیش کیں تاکہ اس کا استعمال خوب واضح ہوجائے کہ مضمون نگاری سے ناآشنا افراداس میں اکثر غلطیاں کرتے ہیں۔
کتبہ: محمد ایوب مصباحی
استاذ دار العلوم گلشنِ مصطفی بہادر گنج مراداباد، یوپی
قسط وار پڑھنے کے لیے کلک کریں
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع