اسم احمد کا وظیفہ ہے عقیدت کا چراغ
قلب میں روشن رہے آقا کی الفت کا چراغ
جشن میلاد النبی ہے عید اکبر بےگماں
چاروجانب ہم جلائیں گے مسرت کاچراغ
گرگئےلات و ہبل ایک پل میں سارےسر کےبل
جب جلایا مصطفی نےرب کی وحدت کا چراغ
نعت پاک مصطفے کی برکتیں تو دیکھیے
ہےفروزاں میرے گھر میں ان کی رحمت کاچراغ
ابرِ ظلمت مٹ گٸی ہے اس جہاں سے دوستو!۔
جس گھڑی روشن ہوا آقا کی طلعت کا چراغ
جب ہوائیں نفرتوں کی چل رہی تھیں چار سو
اعلی حضرت نےجلایا ان کی عظمت کا چراغ
غوث وخواجہ اور اختر مرتضی سے پیار ہے
قلب میں روشن رہے حسن عقیدت کا چراغ
اےخداۓ پاک تجھ سے ہے دعا سبطین کی
اس کےدل میں ہرگھڑی ہوان کی مدحت کاچراغ
محمد سبطین مرتضوی، کشن گنجوی
+91 86958 82367
اور دوسرے کلام کے لیے کلک کریں
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع