Sunday, September 8, 2024
Homeعظمت مصطفیٰتحفط ناموس رسالت مسلمانوں کا اولین فریضہ

تحفط ناموس رسالت مسلمانوں کا اولین فریضہ

تحفظ ناموس رسالت مسلمانوں کا اولین فریضہ (فرانسس چارلی ایبڈو میگزین ہوش کے ناخن لے)۔ تحریر۔ محمد احمد حسن سعدی امجدی

تحفظ ناموس رسالت مسلمانوں کا اولین فریضہ

ہر دور اور ہر زمانے میں اسلام مخالف قوتوں نے مسلمانوں کی ایمانی غیرت کو آزمانے کے لیے بے شمار چالیں چلیں ، بہت سے ہتھکنڈے اپنائیں، تاکہ ان پر واضح ہو سکے کہ مسلمانوں کا ایمان اب بھی مثل سابق پرجوش اور پر عزم ہے یا اس میں کچھ کجی اور کمی پیدا ہو چکی ہے ،کیونکہ انہیں بھی اس بات کا بخوبی علم تھا کہ مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے اس وقت تک نہیں مٹایا جا سکتا ،جب تک کسی ایک مسلم کے دل میں ایمان کی رمق باقی ہے،لہذا انھوں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے ذریعے ہماری ایمانی حرارت کو ناپنے کی کوشش کی لیکن افسوس کہ ہر بار وہ اپنے ناپاک منصوبوں میں خائب و خاسر ہوتےرہے، ہر بار انہیں ہزیمت و شکست کا مزہ چکھنا پڑا ۔

اگر ہم گزشتہ چند دہائیوں کی بات کریں تو ہر شخص اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ تمام طاغوتی قوتیں دنیا بھر سے ہمارا نام و نشان مٹانے کے لیے سینہ سپر ہیں، دن بدن ہمارے پاکیزہ مذہب کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ہمارے اسلامی قوانین کو ظلم و ستم کے نام سے تعبیر کیا جا رہا ہے، حتى کہ ان ملعون و مردود کفار و مشرکین نے ذات اقدس صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی گستاخی کرنا شروع کر دیا ہے ، آۓ دن ملک اور بیرون ملک سے حضور ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں کی درد ناک خبریں سننے کو مل رہی ہیں، اور گستاخی کا یہ سلسلہ مزید طول پکڑتا جا رہا ہے ۔

حالیہ خبروں کے مطابق فرانس کی ہفتہ وار میگزین چارلی ایبڈو نے مسلمانوں کے مرکز عقیدت رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کا کارٹونی شکل میں ایک خاکہ شائع کرنے کا اعلان کیا ،چارلی ایبڈو کے مذکورہ اعلان سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم وغصہ پھوٹ پڑا ہے ، ہر چہار جانب سے اس میگزین پر پابندیاں عائد کرنے کی مانگ کی جا رہی ہے جو کہ ضروری بھی ہے ۔
بتاتا چلوں کہ چارلی ایبڈو میگزین نے یہ ایسا گھٹیا اور قابل مذمت قدم پہلی بار نہیں اٹھایا 

بلکہ 2011 میں بھی اس نے حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا کارٹون شائع کرکے عالم اسلام کے دلوں کو مجروح کیا تھا، اس کے نتیجے میں 7 جنوری 2015 کو مذکورہ میگزین کے دفتر پر حملہ بھی ہوا ، جس میں 12 لوگ مارے گئے تھے ، دوبارا پھر سے اسی تاریخ کو دوہرانہ یہ محض ایک اتفاق نہیں ہو سکتا، بلکہ یہ ان کی ایک سازش کا حصہ ہے ، جسے پورے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انجام دیا جا رہا ہے ۔
ایسے نازک وقت میں تحفظ نانوس رسالت ہمارا اولین فریضہ ہے کیوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہمارے لیے عین اسلام ہے اور بالیقیں قرآن و حدیث سے ہمیں یہی درس ملتا ہے ، ایسے میں آپ کی شان میں کوئی گستاخی کرے یہ ہمیں قطعا برداشت نہیں ،لہذا ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف برسرپیکار ہو کر انہیں دنداں شکن جواب دینے کا سامان تیار کرنا ہوگا، کفار و مشرکین کو یہ دکھانا ہوگا ، کہ ہم اپنے نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے کس قدر محبت کرتے ہیں ، انہیں دکھانا ہوگا کہ ہمارے دلوں میں اپنے نبی کی الفت محبت کا ایک ناقابل تسخیر حصن حصین ہے جسے منہدم کرنا ہمالیہ پہاڑ کو اپنی جگہ سے منتقل کرنے سے بھی زیادہ دشوار کن ہے،

جب سے مذکورہ میگزین کے اس ناپاک منصوبے کی اطلاع ملی تبھی سے قائد ملت حضرت الحاج سعید نوری اپنی تنظیم رضا اکیڈمی اور بشمول چند دیگر تنظیمیں مسلسل احتجاج پر آمادہ ہو کر محبت رسول کا ثبوت پیش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں اور بلاشبہ تنظیم رضا اکیڈمی نے اس سے قبل بھی ایرانی فلم محمد دی میسینجر آف گاڈ پر پابندی کے لئے اپنی پوری توانائی اور جدوجہد مبذول کی تھی،اور الحمدللہ پوری دنیا میں ریلیز ہونے سے پہلے ہی اس فلم کا بائیکاٹ کروا کر اپنی قابل ستائش خدمات کے نقوش زریں سے ہمارے قلوب و اذہان کو متاثر کیا تھا اور ان کی ایسی خدمات ہنوز جاری اور ساری ہے۔
(اللہ اس تنظیم کو روز افزوں ترقی کی راہوں پر گامزن فرمائے )

لیکن اب یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے ہے کہ کیا پورے ہندوستان میں ناموس رسالت پر آواز حق بلند کرنے کا ذمہ صرف اور صرف رضا اکیڈمی اور چند دیگر تنظیموں ہی کا ہے اور بقیہ تنظیمیں کس کام میں منہمک ہیں؟ ملک بھر کے تمام صوبوں کے ہر ضلع میں اہل سنت وجماعت کی ناقابلِ شمار تعداد میں تنظیمیں موجود ہیں ، آخر وہ کس مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں؟ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کا برملا اعلان ہو رہا ہے ،لیکن اب بھی ہماری زبانیں خاموش ہیں ؟ ہم کس خواب غفلت میں سورہے ہیں؟ مسلمانوں کے لئے اس سے برا وقت مزید کیا ہو سکتا ہے کہ ہمارے نبی ﷺ کا خاکہ بنا کر شائع کرنے کی تیاری چل رہی ہے اور ابھی تک ہم اپنے گھروں میں چین سکون کی نیند لے رہے ہیں،

اٹھو مسلمانوں! اپنے گھروں سے باہر آؤ ! تاکہ دنیا کو پتہ چل سکے کہ ہم مسلمان اہل سنت وجماعت جس طرح نبی ﷺ کی پیدائش کی خوشی میں پرزور طریقے سے جلوس نکال کر خوشیاں منانا جانتے ہیں تو اسی طریقے سے تحفظ ناموس رسالت پر کفن باندھ کر دشمنوں کی اینٹ سے اینٹ بجانا بھی جانتے ہیں ۔

ملک بھر کے سبھی تنظیموں سے میری مودبانہ گزارش ہے کہ آپ فرانس کی چارلی ایبڈو میگزین کے رد میں علی الاعلان سڑکوں پر، سوشل میڈیا ، فیس بک،واٹس ایپ اور ٹویٹر پر کھل کر احتجاجات کریں تاکہ فرانس حکومت اپنی ہفتہ وارانہ میگزین چارلی ایبڈو پر جلد از جلد کوئی اہم اقدام اٹھائے اور مستقبل میں کوئی بدبخت دوبارہ ایسی غلطی کے بارے میں سوچ کر ہی لرزہ براندام ہو جائے۔
اللہ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ ہمیں تحفظ ناموس رسالت پر پر مرمٹنے کا شوق اور جذبہ عنایت فرمائے، تاہم نبی رحمت صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی شان میں گستاخانی کام کرنے والوں کو غارت فرمائے آئے ۔

محمد احمد حسن سعدی امجدی۔

اسلامک اسکالر۔ جامعة البركات علي گڑھ۔

مسکن، لکھن پوروا، رودھولی بازار ضلع بستی یوپی، الہند۔

8840061391

اس کو بھی پڑھیں : ہمارے لیے آئیڈیل کون ؟۔ 

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن