منقبت محبوب یزدانی سیدنا شیخ مخدوم اشرف سمنانی رضی اللہ عنہ
ہر اک سنّی دوانہ ہےمرے مخدم اشرف کا
زمانہ دل سے شیدا ہے مرے مخدوم اشرف کا
عجب دربار اعلی ہے مرے مخدوم اشرف کا
جہاں میں بول بالا ہے مرے مخدوم اشرف کا
زمانہ کیا کرے توصیف مرے شاہ سمناں کی
الگ انداز و رُتبہ ہے مرے مخدوم اشرف کا
ہزاروں ہی نہیں لاکھوں مریضوں نے شفا پائی
عجب ہی آستانہ ہے مرے مخدوم اشرف کا
سجاکر کر عرس مخدومی لگاٸیں گے یہی نعرہ
فرشتوں میں بھی چرچاہے مرے مخدوم اشرف کا
مسلسل نور کی بارش برستی ہے سنو لوگو!۔
عجب ہی آشیانہ ہے مرے مخدوم اشرف کا
مجھےاب دشمنوں کاخوف کیونکرہوبھلا سبطیں
مرے سرپربھی سایہ ہے مرے مخدوم اشرف کا
محمد سبطین مرتضوی کشن گنجوی
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع