Friday, July 26, 2024
Homeنعتیا خدا رسوا نہ کرنا مصطفےٰ کے سامنے

یا خدا رسوا نہ کرنا مصطفےٰ کے سامنے

کیا حقیقت شمش کی ان کی ضیاکے سامنے
یعنی محبوب خدا شمس الضحیٰ کے سامنے

ہیچ ساری مشکلیں ہیں مصطفے کے سامنے
رکھ دو اپنی حاجتیں حاجت رواکے سامنے

ہم گنہ گاروں کا نامہ جب کھلےیا مصطفے
دیں رہائی کا اشارہ آپ آ کے سامنے

نجدیو !تم کوبھی محشرمیں پتہ چل جائےگا
مصطفے کی شان کیا ہے کبریا کے سامنے

مظہر ذات خدا خیرالوریٰ کے سامنے
ماہ تاباں کیا ہے حسن مصطفےکےسامنے

حسن کو کہنا پڑا چہرہ نبی کا دیکھ کر

حسن دنیا کچھ نہیں ہے مصطفے کے سامنے

جب ہوئے جلوہ نما دنیا میں سلطان جہاں
جھک گیا کعبہ بھی بیت آمنہ کے سامنے

جس کسی کو دیکھنی ہے خلد زیرآسماں
دیکھ لے وہ گنبد خضریٰ کو جاکےسامنے

قتل کرنے کا ارادہ لے کے آئے تھے عمر
جھک گئےخودحضرت بدرالدجی کےسامنے

لا فتی الا علی کا شور ہرسو ہو گیا
جس گھڑی پھینکا در خیبر اٹھاکےسامنے

ہم غلامان رضا ہیں ہم سے مت الجھا کرو
ہم نہیں جھکتے کبھی ظلم وجفا کے سامنے

بے تحاشا صلح کلی آئے میداں میں، مگر
ٹک نہیں پایاکوئی اختر رضا کے سامنے

نقلی پیروں کا ہمیشہ ہوگیا چلنا حرام
میرے مرشد میرے آقامرتضیٰ کے سامنے

گر محمد مجتبیٰ مقبول کرلے ایک شعر
کوئی شاعرکیا ٹکےسبطیں رضاکےسامنے

لاج رکھ لینا خدا سبطین کی تو حشر میں
یا خدا رسوا نہ کرنا مصطفے کے سامنے

محمد سبطین مرتضوی کشن گنجوی

+91 86958 82367

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن