Thursday, December 12, 2024
Homeحالات حاضرہبحرین اور اسرائیل معاہدہ قابل مذمت

بحرین اور اسرائیل معاہدہ قابل مذمت

بحرین اور اسرائیل معاہدہ قابل مذمت از. محمد اویس رضا قادری کشن گنجوی رکن: تحریک فروغ اسلام دہلی

بحرین اور اسرائیل معاہدہ قابل مذمت

یہود و نصاریٰ سے تعلقات قائم کرنا اسلام کے سخت خلاف ہے احکام خدا و فرمان مصطفے ٰ ﷺ سے یہی ثابت ہوتا ہے اللہ رب العزت فرماتا ہے
اے ایمان والو! یہود و نصری کو دوست نہ بناو وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا وہ انہیں میں سے ہے بے شک اللہ بے انصافوں کو راہ نہیں دیتا( سورہ مائدہ آیت 51)۔

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ میں ضرور یہود و نصریٰ کو جزیرہ عرب سے نکال دوں گا حتی کہ مسلمان باقی رہیں گے (بخاری و مسلم) ۔ لیکن کتنے بے حس و بے غیرت ہیں عرب ممالک کے یہ حکمراں جو حکم خدا اور فرمان مصطفےٰ ﷺ کو نہیں مانتے ہیں ۔


اسرائیل جس کی بنیاد امریکہ جیسے ناپاک ملکوں کی پیداوار ہے اور قومِ یہود شروع سے ہی اسلام اور بانیِ اسلام کی دشمن ہے اور جنہوں نے  ظالمانہ و غاصبانہ طور پر قبلۂ اول مسجد اقصی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔اور بحرین ایک اسلامی ملک ہے جہاں کے حکمراں مسلمان ہیں لیکن بہت ہی افسوس کے ساتھ لکھنا پڑ رہا ہے کہ مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات کے بعد اب بحرین نے ناپاک اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے ۔ اس معاہدے کی جتنی بھی مذمت کی جاے کم ہے اور مجھے امید ہے کہ ہر وہ مسلمان اس کی مذمت کر رہا ہوگا جس کے دل میں قبلہ اول مسجد اقصی سے محبت اور اس کا احترام ہے۔
آپ کو بتاتا چلوں کہ جس وقت امریکہ کی گود میں بیٹھ کر بحرین کے وزیر خارجہ اسرائیل کے وزیر اعظم کے ساتھ معاہدہ کر رہا تھا ،عین اسی وقت اسرائیل کی ظالم فوج نہتے فسطینیوں پر راکٹ داغ رہا تھا۔( تفصیل کے لیے بی بی سی نیوزاردو رپورٹ  اس لنک 

  https://www.google.chttps://www.google.com/amp/s/www.bbc.com/urdu/world-

54189393.ampom/amp/s/www.bbc.com/urdu/world-54189393.amp

پر ملاحظہ فرمائیں

بحرین کے وزیر خارجہ عبد الطیف الزیانی کے اس معاہدے کے بعد اب اسرائیل اپنا سفارت خانہ بحرین میں کھول دے گا اور اپنے ناپاک منصوبے کو فروغ دے گا۔
بحرین ، اسرائیل کے اس معاہدے کی جس طرح ایران اور ترکی نے مذمت کی ہے کاش دوسرے مسلم ممالک ایسا کرتے تو کتنا اچھا ہوتا ۔ ہر ذی شعور  اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ اسرائیل کس طرح فسلطینیوں پر ظلم کر رہا ہے اور گاہے بگاہے مسجد اقصیٰ کے تقدس کو بھی پامال کرتا ہے۔

بحرین کا معاہدہ مطلب اسرائیل جیسے ظلم، غاصب،قاتل حکومت کو تسلیم کرنا اور ایسے ظالم حکومت سے امن کی امید کرنا فضول ہے کیوں کہ یہود و نصاریٰ جیسی انسانیت کی دشمن قوم سے امن کا توقع رکھنا گدھے میں سینگ نکلنے کی امید لگاے بیٹھنا ہے۔

لہذا  ہم تحریک فروغ اسلام دہلی کے خادم ہونے کی حیثیت سے بحرین کے اس معاہدے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور بحرین کے ساتھ تمام اسلامی ممالک کو بتانا چاہتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے آپ نے قوم مسلم کو تکلیف میں ڈالا ہے اور فلسطینیوں کے پیٹھ پرخنجر گھونپا ہے کہ تاریخ انسانیت اسے کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ عالم عرب کو بالخصوص اور عالم اسلام کو بالعموم یہود و نصاریٰ کی سازشوں سے محفوظ رکھے ۔ آمین بجاہ النبی الامین

از قلم: محمد اویس رضا قادری (کشن گنجوی)۔

رکن:تحریک فروغ اسلام دہلی، شعبہ نشر و اشاعت

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar
afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن