Sunday, July 21, 2024
Homeمنقبتسید آفتاب عالم گوہر قادری واحدی

سید آفتاب عالم گوہر قادری واحدی

تہنیت در شان پیر طریقت رہبر راہ شریعت ناشر مسلک اعلی حضرت الحاج الشاہ سید آفتاب عالم گوہر قادری واحدی صاحب قبلہ دریا بادی انڈیا

آل پاک مصطفیٰ ہیں حضرت گوہر میاں
نور چشم مرتضیٰ ہیں حضرت گوہر میاں


واصف شاہ ھدی ہیں حضرت گوہر میاں
عاشق خیرالوری ہیں حضرت گوہر میاں


چاروں جانب روشنی ہے حضرت گوہر کی آج
اپنے مرشد کی ضیا ہیں حضرت گوہر میاں

آپ بھی دیکھیں ذرا اہل علوم معرفت
کس طرح روشن دیا ہیں حضرت گوہر میاں

آنکھ روشن دل منور انکے درسے ہوگئے
باکمال و باصفا ہیں حضرت گوہر میاں

حضرت گوہر کی نسبت ہے جناب غوث سے
بالیقیں رب کی عطا ہیں حضرت گوہر میاں

آپ کے دیوانوں کو خطرہ نہیں ہے حشر کا
کیونکہ انکے رہنما ہیں حضرت گوہر میاں

غوث وخواجہ قطب عالم حضرت احمد رضا
ان سبھوں ہی کی دعا ہیں حضرت گوہر میاں

گوہر اہل سنن ہیں حضرت گوہر خبیب
بے زبانوں کی صدا ہیں حضرت گوہر میاں

از قلم : مصنف کتب کثیرہ حضرت علامہ مولانا مفتی خبیب القادری مدناپوری

بریلی شریف یوپی بھارت

مفتی صاحب کے  مضامین پڑھنے کے لیے کلک کریں

ONLINE SHOPPING

گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع

  1. HAVELLS   
  2. AMAZON
  3. TATACliq
  4. FirstCry
  5. BangGood.com
  6. Flipkart
  7. Bigbasket
  8. AliExpress
  9. TTBazaar

 

afkareraza
afkarerazahttp://afkareraza.com/
جہاں میں پیغام امام احمد رضا عام کرنا ہے
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

قاری نور محمد رضوی سابو ڈانگی ضلع کشن گنج بہار on تاج الشریعہ ارباب علم و دانش کی نظر میں
محمد صلاح الدین خان مصباحی on احسن الکلام فی اصلاح العوام
حافظ محمد سلیم جمالی on فضائل نماز
محمد اشتیاق القادری on قرآن مجید کے عددی معجزے
ابو ضیا غلام رسول مہر سعدی کٹیہاری on فقہی اختلاف کے حدود و آداب
Md Faizan Reza Khan on صداے دل
SYED IQBAL AHMAD HASNI BARKATI on حضرت امام حسین کا بچپن