نتیجۂ فکر: محمد توصیف رضا رضوی زباں پر نام جب آیا امام احمد رضا تیرا
کہوں کیسے کہ ہے کیا کیا امام احمد رضا تیرا
جسے دیکھوں ہے وہ شیدا امام احمد رضا تیرا
بَنا مہمانِ کعبہ کہتے ہیں اختر رضا جِسکو
بڑا بے مثل ہے بیٹا امام احمد رضا تیرا
نہیں ممکن ثنا ہرگز تِری مجھ جیسے احقر سے
بہت ہے مرتبہ اونچا امام احمد رضا تیرا
دیا تعظیمِ اہلبیت کا کَیا درس دنیا کو
ہے اُنکی پالکی کاندھا امام احمد رضا تیرا
کوئی تاجِ شریعت جِس میں کوئی مفتئِ اعظم
ہے ایسا خانداں کِس کا امام احمد رضا تیرا
کِیا تقسیم جامِ عشقِ شاہِ بحروبر تونے
ہے ہر سُو دہر میں چرچا امام احمد رضا تیرا
بہارِ باغِ رضواں جس پہ چل کے پائیں گے عاصی
ہے ایسا راستہ پیارا امام احمد رضا تیرا
مِرے ماں باپ سارا خانداں اُس آنکھ پر قرباں
ہے جِس نے نقشِ پا دیکھا امام احمد رضا تیرا
کھِلائے شاخِ دِل پر غنچۂ عشق شہ بطحاء
فدائی دہر ہے سارا امام احمد رضا تیرا
کرو ذکرِ رضا ہر دم سکوں پاتا ہے دِل اس سے
دیوانہ ہے یہی کہتا امام احمد رضا تیرا
کوئی حشمت علی کوئی مُحِبّیٰ اور مجاہد ہے
رواں ہے ہر طرف دریا امام احمد رضا تیرا
جہنم جاتے جاتے بھی کھڑا نا ہو سکا اٹھ کر
جسے بھی پڑ گیا جوتا امام احمد رضا تیرا
مخالف نے چلانے میں ہوا کوئی کمی نہ کی
چراغ اب بھی ہے پر جلتا امام احمد رضا تیرا
ہے سینے میں سمندر عشقِ سرکارِ دوعالم کا
ہے اہلِ حق کا دِل پیاسا امام احمد رضا کا ہے
نبی کو یاد کر کے ہی مچلتا ہر گھڑی،،ہے، دِل
نبی کے عشق میں ڈوبا امام احمد رضا تیرا
عقیدے کی خرابی کا اندھیرا چھٹ گیا فوراً
جہاں پر نور جب چھایا امام احمد رضا تیرا
ہُوا ایمان تازہ مسکرائی دھڑکنیں دل میں
زباں پر نام جب آیا امام احمد رضا تیرا
نبی کے معجزوں میں معجزہ اِک تو بھی ہے واللّٰه
تصور بھی بہت پیارا امام احمد رضا تیرا
بزرگوں نے خبر دی صدیوں پہلے جس کی آمد کی
ہے اعلی مرتبہ ایسا امام احمد رضا تیرا
سمجھتا خود کو شاہانِ زمانہ سے بھی ہے افضل
کہ یہ توصیفؔ ہے منگتا امام احمد رضا تیرا
از قلم: توصیف رضا رضوی
باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
+91 9594346926
ONLINE SHOPPING
گھر بیٹھے خریداری کرنے کا سنہرا موقع